صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ایف آئی اے نے دو روز قبل سینئر صحافی فرحان ملک کو پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔فرحان ملک کے وکیل نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس کارروائی کی ہے۔دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ایمنڈ نے ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے فرحان ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا پیکا قانون کو صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔پی ایف یو جے نے کہا کہ ایف آئی اے کا یہ اقدام آزادی اظہار کو دبانے کی کھلی کوشش ہے۔مزید برآں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا جمہوریت کی نفی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔