لاہور: پنجاب کی جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری صوبے کی مختلف جیلوں میں ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔
نوروزی چپل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اجرت براہِ راست قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی ہے
ماہرین کے زیر نگرانی قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھی، قیدیوں کی تیار کردہ نوروزی چپل اپنی خوبصورتی، معیار اور پائیداری میں منفرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے کے پی میں جیل اصلاحات کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی
قیدیوں کو ہنر مند بنا کر انکے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کر رہے ہیں، ہنرمند قیدی رہائی کے بعد بھی معاشرے کا مفید حصہ ہونگے، عید سے قبل قیدیوں کو ان کی محنت کا صلہ اجرت کی صورت میں دیا گیا۔
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیدیوں کی تیار کردہ پراڈکٹ کی فروخت، کسٹمر سروس اور ڈیلیوری میں معاون ہے، پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی مختلف مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔
جیلوں میں اعلیٰ معیار کا فرنیچر، قالین، ہینڈی کرافٹس، برتن، پیپر، ٹائلیں، فینائل، پرفیوم، صابن، ایل ای بلب، ٹشو پیپر، فٹبال وغیرہ تیار ہو رہے ہیں، مختلف جیلوں میں قیدیوں کو موٹر مکینک، حجام، خانساماں، بیوٹیشن اور آئی ٹی کے کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں، جیل انڈسٹری اور ہنر مند قیدی جیل ریفارمز کی اعلیٰ مثال ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قیدیوں کو جیلوں میں رہے ہیں
پڑھیں:
سلمان خان نے بگ باس 19 کیلئے معاوضے میں بڑی کمی کر دی، اب کتنی رقم لیں گے؟
بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 19 اگلے ماہ سے شروع ہوگا جس کےلیے شو کے میزبان، اداکار سلمان خان کے معاوضے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اس بار اپنے معاوضے میں بڑی کمی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 19 اگست میں نشر ہونے جا رہا ہے اور اس سیزن میں بھی سلمان خان ایک بار پھر میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق یہ سیزن اب تک کا سب سے طویل ہو سکتا ہے، جو تقریباً 5 ماہ پر محیط ہوگا، تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان پہلے 3 ماہ تک شو کی میزبانی کریں گے، جبکہ ہدایتکار فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور آخری 2 ماہ کے لیے شو کی میزبانی سنبھال سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے بگ باس 19 کی میزبانی کیلئے اپنا معاوضہ کم کر دیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان 15 ہفتوں کی میزبانی کے عوض تقریباً 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گے۔یہ معاوضہ پچھلے سیزنز کے مقابلے میں خاصی کم ہے ۔اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے اس سے قبل بگ باس کی میزبانی کیلئے 250 کروڑ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کیا ہے جبکہ بگ باس 17 میں ان کی فیس 200 کروڑ روپے کے قریب تھی۔