بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ ماہرہ شرما اور بھارتی کرکٹر محمد سراج کے درمیان چلنے والی رومانوی تعلقات کی افواہوں پر دونوں نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

جمعہ کے دن ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں واضح الفاظ میں اپنی ڈیٹنگ کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی۔

ماہرہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’’افواہیں پھیلانا بند کرو، میں کسی کے ساتھ ڈیٹنگ نہیں کر رہی۔‘‘

یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب محمد سراج نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ان افواہوں کی تردید کی، جسے بعد میں اُنہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’میں پاپارازی سے گزارش کرتا ہوں کہ میرے اردگرد ایسے سوالات کرنا بند کریں۔ یہ بالکل جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ مجھے امید ہے کہ اب یہ ختم ہوجائے گا۔‘‘

ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان تعلقات کی افواہیں کو اُس وقت مزید ہوا ملی تھی جب ماہرہ نے 20 مارچ کو ممبئی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں پاپارازیوں نے اُن سے اُن کی آئی پی ایل کی ترجیحات کے بارے میں سوال کرکے سراج سے ان کا تعلق پتا لگانے کی کوشش کی۔

ایک وائرل ویڈیو میں فوٹوگرافروں کو یہ سوالات کرتے سنا جاسکتا تھا: ’’کل سے آئی پی ایل شروع ہو رہا ہے۔ ماہرہ جی، آپ کس کے ساتھ ہیں؟ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟‘‘

اداکارہ اور انڈین فاسٹ بولر کے درمیان ممکنہ تعلقات کی افواہیں کئی مہینوں سے چل رہی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ دونوں ’’رومانوی تعلقات میں ایک ساتھ ہیں‘‘۔ بھارتی میڈیا میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دونوں گزشتہ کچھ مہینوں سے خاموشی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

ڈیٹنگ کی ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی تھی جب مداحون نے دیکھا کہ سراج نے ماہرہ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کیا، اور پھر دونوں نے پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو فالوو کرنا شروع کردیا۔ اس سوشل میڈیا سرگرمی نے مداحوں میں ایک ممکنہ رومانس کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تعلقات کی

پڑھیں:

آغا سراج درانی عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل

آغا سراج درانی—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہو گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ آغا سراج درانی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
  • دوطرفہ تعلقات  کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
  • دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
  • آغا سراج درانی عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے