گورنر سندھ کے دستخط، کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل نافذ العمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کراچی:
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی منظوری کے بعد کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل فوری طور پر نافذ العمل عمل ہوگیا، سندھ اسمبلی نے سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025ء منظوری دی تھی اور کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں اہم ترامیم کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق اس بل کے ذریعے سندھ حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن کے نئے اصول متعارف کرائے ہیں، اس ترمیم کے تحت پراسیکیوٹرز اور دیگر تمام ممبران پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کام کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یکم نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔