پاراچنار: نشئی کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاراچنار :ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جاںبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی ہے۔
اشتیاق حسین نے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے اور آپس میں معمولی تکرار کے باعث ایک شخص نے باقیوں پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔
ایس ایچ او سٹی نے کہا کہ جائے وقوع سے شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔