بانی پی ٹی آئی 9 مئی پر صدقِ دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہوسکتی ہے، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطہ بحال نہیں ہوا ہے۔ مذاکرات کا تیسرا دور اگلے ہفتے لے کر جانے کی بات بھی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی تھی۔
رانا ثناء نے کہا کہ تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ممکن ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا تفصیلی انٹرویو پروگرام جرگہ میں آج رات 10 بج کر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی ا ئی رانا ثناء الل نے کہا
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔