یوم پاکستان پریڈ؛ لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
یوم پاکستان پریڈ؛ لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے۔ آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔
صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یوم پاکستان کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ صدر مملکت کو سلامی بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم پاکستان
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلگت بلتستان کے یوم الحاق پاکستان پر مبارکباد کا پیغام دیا اور گلگت بلتستان کے بہادر، غیور اور محب وطن عوام کو ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار تصویر پیش کرتا ہے، گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں۔ گلگت بلتستان کی بے مثال روایات اور شاندار ثقافت سیاحوں کو مسحور کرتی ہے۔