ہانیہ شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔
ہانیہ عامر اپنی اداکاری اور دلکشی کے علاوہ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور کانٹینٹ سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے سبب بھی مشہور ہیں اور گزشتہ ایک سال سے وہ رمضان کے مہینے میں منی وی لاگز بن کر اپنے فینز کے ساتھ پورے مہینے جڑی رہتی ہیں۔
رمضان منی وی لاگز سیریز میں ہانیہ عامر ہر دن کی اپ ڈیٹ دیتی ہیں کہ انہوں نے دن شروع کیسے کیا اور رات تک کیا کچھ کرتی رہیں۔
رواں سال بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں جن میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔
اب اداکارہ نئے منی وی لاگ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظر آئیں اور کچن میں ہی کھڑے کھڑے پورا وی لاگ بنالیا۔
ہانیہ عامر پراٹھے بیلتی دکھیں جبکہ انکی ساتھی انہیں سیکھنے میں مصروف تھیں۔ اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ ’وہ کھانا بھی بنا سکتی ہیں، اور انہیں لگتا ہے کہ اب وہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں‘۔
اس منی وی لاگ میں پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر زیادہ شور ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسّی بنانے کیلئے بلینڈر پھر بھی چلادیا یہ کہہ کہ ’کیا ہی کرلیں گے وہ، چلادو۔
کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اس وی ڈیڈیو کو ’انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ‘ قرار دے رہے ہیں اور ہانیہ عامر کے شادی کرنے کیلئے تیار ہونے پر بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت کی سولر پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وزیراعظم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شادی کرنے کیلئے تیار ہانیہ عامر منی وی لاگ
پڑھیں:
12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 12 ہزار افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایاکہ 12 ہزار افغان باشندے پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب گئے اور وہاں جاکر پاکستانی پاسپورٹ ڈمپ کئے۔
ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق تمام فیک پاسپورٹ منسوخ کئے گئے، فیک پاسپورٹ والوں کو سعودی عرب نے افغانستان ڈی پورٹ کیا جبکہ گجرات، گوجرانوالہ اور کے پی سے بڑی تعداد میں فیک پاسپورٹ ایشو ہوئے تھے۔
اس دوران ممبر لیگل نادرا نے بتایا کہ 2023 سسٹم میں بڑی مداخلت ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی بنی اورپھر سسٹم سکیورٹی بہتر ہوئی۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن کے 35 افسران فیک پاسپورٹ کے اجرائ پر فارغ ہوئے، نادرا نے 34 ایف آئی آر درج کیں،7 ہزار کے شناختی کارڈز کی ہم نے تصدیق کی، قومی دھارے میں شامل کرنے کےلئے نادرا نے شناختی کارڈ بنانے کی پالیسی بنائی تھی۔
پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل سامنے آگیا، پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا
مزید :