پنجاب پولیس کا سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، کچے کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پنجاب پولیس کا سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، کچے کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک punjab police WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکووں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جاری آپریشن میں پولیس کو مطلوب 12 جوانوں کی شہادت میں ملوث 02 خطرناک ڈاکو شاہ میر کوش اور حکیم کوش مارے گئے۔ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھا۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، پولیس نے کچہ ماچھکہ میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکوں کے خلاف آپریشن کیا۔پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا۔پولیس نے ڈاکوں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی جس پر دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کر دیں۔پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے مرکزی ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے شر پسند اور دہشت گرد کریمنلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن خطرناک ڈاکو پنجاب پولیس
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔