قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
عیسیٰ ترین: بلوچستان کے شہر قلات میں 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال ہوگئی ۔
قلات میں گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کے بناء پر موبائل نیٹ ورک اور ڈیٹا معطل کیاگیا تھا، موبائل نیٹ ورک کی بندش کی وجہ سے کاروباری حضرات اور صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا تھا، تاہم ابھ 24 گھنٹے بعد سروس بحال ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس چوتھے روز بھی بحال نہیں ہوسکی،موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موبائل نیٹ نیٹ سروس
پڑھیں:
اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام اسکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔