دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان
ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے عوام کو بہترین تجاویز دی جائیں گی، اور ہم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
کسی صورت دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مراد علی شاہدوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جانب سے 2024 سے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کی کوشش ہورہی ہے، لیکن ہم نے یہ سلسلہ روکا ہوا ہے، اور اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کینالز کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے، کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پنجاب اور سندھ حکومت آمنے سامنے ہیں۔
گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پنجاب کے مؤقف میں زیادہ جان ہے، تاہم سندھ کے ساتھ ایسے ہی جذباتی ہورہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پنجاب حکومت تحریک چیئرمین پی پی پی دریائے سندھ سندھ حکومت کینالز مراد علی شاہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پنجاب حکومت تحریک چیئرمین پی پی پی دریائے سندھ سندھ حکومت کینالز مراد علی شاہ وی نیوز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر کا معاملہ
پڑھیں:
مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر قیمت پر نہروں کو نہ بننے دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم انصاف سے کام لیں گے، وزیرِ اعظم کو بھی نہروں کے معاملے پر نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جولائی 2024ء سے نہری منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے۔