Juraat:
2025-08-02@23:37:43 GMT

پی آئی اے کی نجکاری، اہداف پر غور کے لیے اجلاس آج طلب

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

پی آئی اے کی نجکاری، اہداف پر غور کے لیے اجلاس آج طلب

 

اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا
پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے
اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ اجلاس میں غور ہوگا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 3 نئے ڈائریکٹرز شامل

کراچی:

ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو اپنے سہ ماہی اجلاس کے دوران 3 نئے اراکین کو شامل کرلیا،اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے کی۔

اجلاس  میں سابق سینیٹر جاوید جبار، مہتاب اکبر راشدی، طارق کرمانی، روشن خورشید بروچہ، فوزیہ مسعود نقوی، علی حبیب، منیزہ ہاشمی، سی او او ناپا سمیتا احمد اور سی ایف او واصف خرسو نے شرکت کی،بورڈ ممبر ظفر مسعود لاہور سے آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے۔

ناپا میں شمولیت کرنے والےنئے ڈائریکٹرز منیزہ ہاشمی، ظفر مسعود اور علی حبیب شامل ہیں،منیزہ ہاشمی فیض فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور لاہور میں سالانہ فیض فیسٹیول کی مرکزی منتظم ہیں،وہ پی ٹی وی کے ساتھ 40 سالہ کیریئر کے ساتھ میڈیا پروفیشنل رہی ہیں جہاں وہ ڈائریکٹر پروگرامز کے طور پر عہدے سے سبکدوش ہوئیں،وہ معروف شاعر فیض احمد فیض کی چھوٹی بیٹی ہیں.

 

علی حبیب ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر ہیں،تین دہائیوں سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، علی معروف بینکوں کے ساتھ ساتھ فنانس کے علاوہ مختلف صنعتوں میں بھی اسی طرح کے عہدوں پر فائز ہیں.

ان کے کیریئر میں مشہور تنظیموں جیسے پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G)، Reckitt Benckiser، Standard Chartered، NIB Bank، United Bank Ltd. (UBL)، اور حبیب بینک (HBL) میں کام کرنا شامل ہے. 

ظفر مسعود ایک بینکر ہیں جو بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ہیں،بینکنگ کے شعبے میں دو دہائیوں سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، وہ ڈوئچے بینک، بارکلیز، اور سٹی بینک میں اہم قائدانہ عہدوں پر فائزرہے.

بورڈ نے مرحوم طبلہ نواز استاد بشیر خان کے لیے فاتحہ خوانی کی  انتقال کے وقت وہ ناپا کے فیکلٹی تھے۔  بورڈ نے موسیقی کے شعبے میں استاد بشیر خان کی خدمات کو وہ شعبہ موسیقی میں ایک عمدہ اور مثالی میراث چھوڑ کر گئے

متعلقہ مضامین

  • بورڈ کے امتحانات میں جیل کے قیدی کی تیسری پوزیشن
  • ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل
  • پی سی بی کا بڑا اعلان
  • لیجنڈز لیگ میں پاک بھارت تنازع کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟
  • پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم مرکز کا دورہ، زراعت اور زمین کے نظم و نسق میں جاری ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید اقدامات کا جائزہ
  • چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں عدالتی شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کے فروغ اور ادارہ جاتی روابط کا جائزہ اجلاس
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ
  • کراچی، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 3 نئے ڈائریکٹرز شامل