معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید کی ہے، جو حال ہی میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔

ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ساحر نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں، جس نے معاشرے میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ساحر حسن نے ایک ویڈیو بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملزم ارمغان سے پہلی ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا۔ بعد میں، دوست معظم نے 2022 میں اسے مصطفیٰ عامر سے ملوایا۔

ساحر حسن کے مطابق، گرفتاری سے تین دن پہلے ارمغان نے اس سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی۔ ان کے گھر میں اس وقت 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔ ساحر نے یہ بھی بتایا کہ اس کی اہلیہ کو ان کے منشیات فروخت کرنے کے بارے میں علم تھا۔

نادیہ خان نے اپنے ٹی وی شو میں ساحر حسن کے اعترافی بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’اس کیس نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں۔ مصطفیٰ عامر اور ارمغان کا یہ کیس منشیات فروشی کے گھناؤنے جرم کی ایک کڑی ہے، جس میں ساجد حسن کا بیٹا بھی ملوث ہے۔‘‘

نادیہ خان نے ساحر حسن کے بیان کو ’’منافقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’وہ کہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ اُن کے اپنے بچے منشیات استعمال کریں، لیکن دوسروں کے بچوں کو منشیات سپلائی کرنے میں انہیں کوئی شرم نہیں آتی؟ یہ دوغلا پن ہے۔‘‘

نادیہ نے منشیات فروشوں کی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ’’یہ لوگ پہلے 2-3 بار مفت میں منشیات فراہم کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص نشے کا عادی ہوجاتا ہے، تو وہ اسے منشیات فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ ایک گھناؤنا کھیل ہے، جو معاشرے کو تباہ کر رہا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ یہ کیس کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑا ہوا ہے، جس میں ارمغان اور شیراز جیسے ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ساحر حسن کا تعلق بھی اسی منشیات کے نیٹ ورک سے بتایا جا رہا ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے، جس نے اس کیس کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

نادیہ خان نے اس کیس کو پاکستانی معاشرے کےلیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا ’’منشیات فروشی صرف ایک جرم نہیں، بلکہ یہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا ایک ہتھیار ہے۔ ہمیں اس پر قابو پانے کےلیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منشیات فروخت کرنے نادیہ خان نے میں منشیات حسن کے

پڑھیں:

ہری پور: منشیات کے عادی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

ہری پور میں ترکِ منشیات کے نجی ادارے میں ہتھکڑیاں لگے منشیات کے عادی ایک شخص نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ادارے کے سربراہ کو تحقیقات کےلیے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ پڈھانہ میں قائم منشیات کے ادارے میں پیش آیا۔ ریسکیو نے منشیات کے عادی شخص کی لاش کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق ادارے میں منشیات کے عادی دیگر افراد بھی زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے۔ ادارے میں منشیات کے عادی 110 افراد موجود ہیں جنہیں ہتھکڑیاں لگا کر رکھا جاتا ہے۔

 پولیس کے مطابق سوشل ویلفیئر نے ترکِ منشیات کے ادارے کی رجسٹریشن کینسل کرائی تھی تاہم ادارے کے سربراہ نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے گوگل کروم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی
  • وفاقی وزیر صحت کا سامانِ شفا، فاؤنڈیشن کا دورہ
  • ہری پور: منشیات کے عادی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
  • کس نامور اداکار نے اپنے بیٹے کو 22 سال کی عمر تک اسمارٹ فون کے بجائے ’ ڈبہ فون ‘ استعمال کروایا؟
  • بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
  • عامر خان ’پشپا‘ میکرز کیساتھ نئی فلم کرنے والے ہیں؟
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
  • قومی ایئر لائن کا 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ