2025-04-26@22:46:47 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«شنگھائی کے»:

    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے  ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے...
    شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)یہ بات زیادہ تر لوگوں کے لیے ناقابلِ یقین ہو گی کہ اب سونے کے زیورات اے ٹی ایم مشین کے ذریعے فروخت کیے جا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے ایک مال نے اس ناقابلِ یقین بات کو حقیقت میں بدل دیا اور ایک ایسی اے ٹی ایم مشین متعارف کروائی ہے جو بغیر کسی کاغذی کارروائی کے صارفین کو صرف 30 منٹ کے اندر سونے کے زیورات بیچنے اور اس کی قیمت وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس اسمارٹ گولڈ اے ٹی ایم مشین کو چین کے کنگ ہڈ گروپ نے سونے کی اشیا کے مکمل تجزیے کے بعد انہیں پگھلا کر ان کی...
     اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی تعمیری شرکت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دو طرفہ تجارت، ٹرانسپورٹ اور علاقائی رابطے کے شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نرلان یرمیک بائیوف سے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں انہیں سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسحاق ڈار نے ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات پر زور دیا اور تنظیم کے مقاصد کو فوقیت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے علاقائی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، موجودہ چیرمین ملک کے طور پر اپنے تمام امور کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کو زیادہ متحد، زیادہ کوآپریٹو، زیادہ متحرک اور زیادہ فعال معیاری ترقی کے نئے مرحلے میں لے جا رہا ہے۔جمعہ کے روزترجمان نے کہا کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ادارے کی کونسل میٹنگ، بارڈر محکمے کے سربراہان کی کانفرنس، مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ، جس سے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ ان...
    گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
    گھارو پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاجارہا ہے
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہنگری کے نائب وزیر دفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ تھامس ورگھا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
    گھارو (نمائندہ جسارت) سید الطاف شاہ اپنے دوست فقیر محمد صدیق قادری کے ہمراہ اپنی بیٹی کے اغوا کی فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا۔ سید الطاف شاہ نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمان بھٹو پر اپنی 13 سالہ بیٹی بینظیر شاہ کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عبدالرحمان بھٹو اور اس کے بیٹے نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز گھر کے سامنے سے 13 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کرکے لے گیا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے اغوا کے بعد ہمارے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دینا شروع کردیا اور خاموش رہنے کے لیے دباؤ...
    گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو کے قریب کوسٹل ہائی وے پر واقع زفائر ونڈ کمپنی انتظامیہ اور مقامی ماہیگیروں کے درمیان راستوں کی بندش کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زفائر ونڈ پاور کمپنی انتظامیہ نے مقامی ماہیگیروں کے سمندر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیر چار دن سے کمپنی کے مین گیٹ کے سامنے شدید سردی میں اپنے حق کے حصول کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور گزشتہ 13 روز سے بے روزگاری رہنے کی وجہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، آج بروز جمعرات اس مسئلے کے حل کے لیے صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، صوبائی وزیر سسئی پلیجو، ضلع...
    گھارو (نمائندہ جسارت) ساحلی پٹی پر واقع زفائر ونڈ ٹربائن کمپنی کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کا راستہ بند کرنے کے خلاف یوسی ککڑان کے چیئرمین حبیب الرحمان ضلعی کونسل کے ممبر سچل خاصخیلی، سیکورٹی انچارج ممتاز ہدیو بلوچ نے سینکڑوں ماہی گیروں نے ون ٹربائن کمپنی کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے راستہ بند کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے کمپنی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کر دیے اور اگر کوئی ملازم اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے تو اسے بھی نوکری سے نکال دیا جاتا...
۱