نارووال: سرحد عبور کرکے پاکستان آنے والا نایاب بارہ سنگھا لوگوں نے پکڑ لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
نارووال کے سرحدی علاقے میں بھارت سے سرحد عبور کر کے آنے والا ایک نایاب جنگلی بارہ سنگھا مقامی افراد کے ہاتھ لگ گیا، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ بعدازاں شہریوں نے اس جانور کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نایاب بارہ سنگھا بھارتی حدود سے نکل کر پاکستانی علاقے میں داخل ہوا، جہاں مقامی لوگوں نے اسے قابو کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے رہائشی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور نایاب جانور کو دیکھنے کے لیے رش لگ گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ بارہ سنگھے کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے کر محفوظ پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ضروری دیکھ بھال کے بعد اسے دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا تاکہ اس نایاب نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارہ سنگھا سرحد نارووال وائلڈ لائف وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بارہ سنگھا نارووال وائلڈ لائف وی نیوز بارہ سنگھا
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔