منعم ظفر کی سلیم کی اہلیہ ‘ عارف گھانچی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے ضلع جنوبی کے کارکنان سلیم کی اہلیہ اور عارف گھانچی کی والدہ کے انتقال پر آگرہ تاج کالونی میں گھروں پرجاکر ملاقات کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ علاویں ازیں گزشتہ دنوں بہارکالونی مسجد روڈ پر نامعلوم سمت سے آئی گولی سے جاں بحق ہونے والے بچے 5 سالہ محمد یحییٰ کے داداحاجی عبد السلام شیخ ودیگر اہل خانہ سے بھی ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ملاقاتوں میں سابق ایم پی اے سید عبد الرشید، سیکرٹری ضلع جنوبی علی حسین،نائب امرا جواد شعیب، فتح محمد،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹوزوزیرِاعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش کی مذمت کی۔
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کردیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اشیائے خور و نوش کی ترسیل بحال کرنے کی ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔