WE News:
2025-08-04@12:22:44 GMT

پکڑی گئی منشیات اور شراب کی بھاری تلف کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT

پکڑی گئی منشیات اور شراب کی بھاری تلف کر دی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، جناب مکیش کمار چاؤلہ تھے۔

ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اینٹی نار کو ٹکس فورس سندھ بریگیڈیئر عمر فاروق نے ابتدائی کلمات میں حاضرین  کو خوش آمدید کہا اور اینٹی نار کوٹکس فورس کی کوششوں اور کار کردگی پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی

اس سال اے این ایف سندھ کی کاوشوں سے 4.

27 میٹرک ٹن منشیات اور 575.162 لیٹر شراب تلف کی  گئی ہیں۔ تلف شدہ منشیات میں ہیروئن، چرس، آئیس ، کوکین ،  ایکسٹیسی گولیاں اور دیگر پریکرسر کیمیکلز شامل ہیں۔

ہر سال منشیات تلف کرنے کی اس تقریب کا مقصد عوام کے ساتھ مل کر منشیات کے استعمال اور پھیلاؤ سے بچنے کا اعادہ کرنا ہے۔ سول سوسائٹی کے اراکین حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر منشیا ت کے خلاف اس جہاد میں حصہ لیں تو جلد اس خطرے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول جناب مکیش کمار چاؤلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اے این ایف سندھ کی کارکردگی کو خصوصاََ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو عموماً سراہا۔

اپنے خطاب میں تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کو ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر منشیات کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا، کروڑوں زندگیاں داؤ پر، امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

انہوں نے کہا کہ جلائے جانے والی منشیات اندرونِ ملک استعمال ہونا تھی یاپھر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جس کو اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر پکڑا ہے۔

تقریب کے آخر میں منشیات کے خلاف جنگ میں اے این ایف کے شانہ بہ شانہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

 

ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید، ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں سینیئر سول و ملٹری افسران، اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران،  کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں، سماجی و شوبز شخصیات، یونیورسٹیز، کالجز کے سربراہان، سپورٹس شخصیات، طلباء وطالبات اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے این ایف شراب مشیات منشیات نذر آتش

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے این ایف مشیات منشیات نذر ا تش اے این ایف

پڑھیں:

فاسٹنگ بدھا کی نقل ویتنام کے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کر دی گئی

VIETNAM:

پاکستان کے سفیر خدایار مری کے ذریعے فاسٹنگ بدھا کی انتہائی مہارت اور احتیاط سے تیار کی گئی نقل دوسری صدی کے گندھارا دور کا ایک شان دار شاہکار باضابطہ طور پر ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹنگ سدھارتھ کا اصل مجسمہ سیکری پاکستان میں دریافت ہوا اور لاہور میوزیم میں رکھا گیا ہے جو روشن خیالی کے حصول میں شہزادہ سدھارتھ کی گہری سادگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تحفے میں دی گئی نقل نظم و ضبط، لچک اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اقدار کو مجسم کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تقریب کا آغاز ویتنام بدھسٹ سنگھا کے سیکریٹری جنرل ٹچ ڈک تھن کی زیرقیادت مقدس دعاؤں سے ہوا، جنہوں نے ننہ بن کے سفر سے قبل پاکستانی سفارت خانے میں مجسمے کو سلام پیش کیا۔

بائی ڈنہ پگوڈا میں مجسمہ کا استقبال انتہائی قابل احترام تھیچ من کوانگ بدھ مت کی ایک روایتی رسم سے کیا اور تقریب میں ویتنامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر خدایار مری نے بدھ مت کے ورثے کے تحفظ اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے شان دار ورثے، تمام مذاہب کے احترام اور امن کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

خدایار مری نے کہا کہ رواداری اور احترام اسلام کا جوہر ہے اور اس طرح کے تبادلے سفارت کاری اور ہم آہنگی کو تقویت دیتے ہیں۔

تھیچ من کوانگ نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے والے بین المذاہب خیر سگالی کی علامت کے طور پر اس اقدام کو سراہا۔

تقریب کا اختتام دونوں ممالک کے درمیان دیرپا دوستی کی دعا کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں: طلال چوہدری
  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد میں مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • فاسٹنگ بدھا کی نقل ویتنام کے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کر دی گئی
  • سب سے زیادہ دستخط والی دنیا کی بڑی بیس بال نے ریکارڈ قائم کرلیا
  • پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ
  • اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار
  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب
  • ’شہزادی مارگریٹ فیٹل الکحل سنڈروم کا شکار تھیں، شاہی سوانح عمری نے نئی بحث چھیڑ دی