بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالےہو جائیں ہوشیار ! بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
علی ساہی:ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی سخت کارروائیوں کی ہدایت، 3ہفتوں میں بغیرلائسنس گاڑی چلانےپر1لاکھ15ہزارسےزائدشہریوں کےچالان کئے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا، 45ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپرچالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے9ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے۔
فیصل آباد 10ہزار ،ملتان میں3ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس پرچالان کیےگئے،صوبہ بھرمیں لائسنس کی چیکنگ کویقینی بنانےکےمؤثراقدامات کیےجائیں۔
بغیرلائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں،جرمانےوقانونی کارروائی سےبچنے کیلئےشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے،
اے آئی جی مانیٹرنگ خالد محمود افضل سے گولی چل گئی، ہسپتال داخل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بغیرلائسنس گاڑی
پڑھیں:
علیمہ خان کی مشکلات میں اضافہ! شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ایک اور وارنٹ جاری
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔ آج سماعت کے موقع پر دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے. تاہم علیمہ خان اور ان کے وکلاء غیر حاضر رہے۔عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ نادرا کی جانب سے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔دورانِ سماعت احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے والے ملزم عارف خان کے مچلکے پیش نہ کرنے پر عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔