سرکاری اشتہار میں علی امین کی تصویر لگانے پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پشاور (نیوزڈیسک)سرکاری اشتہار میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیرِاعلی سیکرٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کیلئے ہوتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔
وزیرِاعلی نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیرِاعلی کی تصویر لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ارشد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان نے مقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِاعلی کی تصویر غلطی سے اخبار میں شائع ہوئی۔
پشاور: پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین فارغ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی صدر کو عہدے میں ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان بزنس فورم نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے عہدے میں ایک سال کی مزید توسیع ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے ترجمان نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی نے کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے، صنعتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کرنے اور حکومتی پالیسی سازی میں تعمیری کردار ادا کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قائدانہ صلاحیتیں، وڑن اور کاروباری حلقوں کے ساتھ مضبوط روابط نے ایف پی سی سی آئی کو ایک مؤثر اور متحرک ادارہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صدارت میں تاجر برادری کو نہ صرف داخلی سطح پر ایک مضبوط آواز ملی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت اقتصادی تشخص اجاگر ہوا۔ پاکستان بزنس فورم نے اْمید ظاہر کی ہے کہ عاطف اکرام شیخ آئندہ بھی اسی جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے رہیں گے اور ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔