وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے، ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں، رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں، اب تک ڈیڑھ ملین سے زیادہ مستحقین کو ٹیلیفون کالز کی جاچکی ہیں۔

دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے بلاتفریق متعارف کرایا گیا ہے، اس پیکیج کو شفاف بنانے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان ریلیف پیکیج میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے انتہائی سہل اور شفاف نظام کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں، اس ماڈل کو دیگر حکومتی سکیموں میں اپنایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں اور بینکوں کی جانب سے چلائی جا رہی آگہی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ ترتیب دینے کی بھی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، شزا فاطمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے

پڑھیں:

10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل

وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔

شہباز شریف آج لاہور کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئےاور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان بالکل بھی سیاسی نہیں ہے بلکہ ہتک عزت کی تھی۔

وزیراعظم نے سماعت کے آخر میں کہا کہ جج صاحب اگر اُن سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • دوطرفہ تعلقات  کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
  • دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • سیلاب نقصانات، پہلے تخمینہ پھر ریلیف کیلئے حکمت عملی: وزیراعظم
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • سیاسی ماحول میں ہلچل، سینیٹر علی ظفر استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ پہنچ گئے
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے