اسلام آباد،سخت سیکیورٹی کے دعوئوں کے باوجود ضلع کچہری کے باہر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد،سخت سیکیورٹی کے دعوئوں کے باوجود ضلع کچہری کے باہر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حکام کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے دعوں کے باوجود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2لوگوں کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3لوگوں نے پیشی پر آئے لوگوں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 2لوگ زخمی ہوگئے۔
سخت سیکورٹی کے دعوں کے باوجود ضلع کچہری کے باہر فائرنگ سے زخمیوں کو ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے لوڈر گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا، وقوعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے باوجود
پڑھیں:
سہراب گوٹھ میں ایس آئی یو سے مقابلہ، 2 بھتا خور مارے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے پولیس اور ملزمان کے درمیان سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتا خور ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر ڈبل روڈ غوثیہ ہوٹل کے قریب کوا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کرلی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم وہ بھی بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت 25 سالہ عبدالہادی ولد شاہ جی اور 30 سالہ سعید خان ولد گل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔