آئی پی ایل : کے ایل راہول ٹیم کے پہلے میچ میں حصہ کیوں نہ لے سکے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بھارتی بلے باز کے ایل راہول نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی نئی ٹیم دہلی کیپیٹلز کی جانب سے ڈیبیو مؤخر کردیا۔
پیر کے روز دہلی کیپیٹلز اور لکھنوؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ شیڈول تھا جبکہ کے پیر کے ہی دن ایل راہول اور اتھیا شیٹی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ کی جانب سے کے ایل راہول کو اس موقع پر میچ چھوڑنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔
کے ایل راہول کی واپسی 30 مارچ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دوسرے میچ میں متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔