موکب عزادارانِ امام حسینؑ کی جانب سے یومِ شہادتِ امام علیؑ کے موقع پر نمازِ مغربین اور افطار کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: نمازِ جماعت مولانا علی سجاد مرتضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے افطار کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا تاکہ روزہ داران کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ موکب عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے 21 رمضان المبارک، یومِ شہادتِ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے شرکاء کے لیے باغِ زہرا اسٹریٹ، کھارادر میں نمازِ مغربین باجماعت اور افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ نمازِ جماعت مولانا علی سجاد مرتضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے افطار کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا تاکہ روزہ داران کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کیے گئے اس سلسلے کو شرکاء نے بھرپور سراہا اور اسے امام علی علیہ السلام کی سیرت و تعلیمات سے عملی وابستگی کی علامت قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علیہ السلام کی امام علی افطار کا
پڑھیں:
معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے بطور خاص شرکت کی۔ چیئرمین PAEI فہد برلاس نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان، سعودی عرب اورلند ن میں ہونے والی کانفرنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتر ہو رہی ہے۔معاشی خود انحصاری کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔