پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کے پانی کے حقوق کو یقینی بنائیں اور ایسی کسی بھی اسکیم یا منصوبے سے باز رہیں جو صوبے کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کسی بھی صورت میں متنازعہ کینالز کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے کے پانی کے حقوق کی محافظ ہے اور سندھ کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہر اس اقدام کے خلاف کھڑی ہوگی جو صوبے کے وسائل کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پانی کے مسئلے پر دوٹوک موقف اختیار کیا ہے اور اس سلسلے میں کسی دبا یا مصلحت کو خاطر میں نہیں لائے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ اور سندھ حکومت نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی کینال کی تعمیر کو قبول نہیں کیا جائے گا، سندھ اسمبلی نے بھی اس حوالے سے قرارداد منظور کرلی ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی سندھ کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم کسی بھی ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہو، پیپلز پارٹی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سندھ کے کسی بھی کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، بلاول بھٹو
بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز
پارلیمانی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کے جارحانہ رویے اور سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، اور ایسا کوئی بھی اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور ہمیشہ امن کے پیغام کا علمبردار رہا ہے، لیکن پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اعلان جنگ کے مترادف ہوگا۔
انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام مسائل کا مستقل اور پائیدار حل مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ سفارت کاری سے مسائل کے حل کی بات کی۔ لیکن پانی جیسے بنیادی انسانی حق پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، لیکن خودمختاری، آبی حقوق اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا نیا مالی سال؛ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، قرض ادائیگی پر 6200 ارب خرچ ہوں گے بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم