ہم سب ملکر تپ دق سے پاک پاکستان کا خواب شرمند تعبیر کریں گے: آصفہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر، ہم سب ایک آواز ہو کر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اس بیماری کا خاتمہ کریں گے جس نے اب تک بے شمار جانیں لے لی ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق تپ دق محض ایک صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سماجی انصاف کا سوال ہے، جو ہماری کمزور اور محروم آبادی کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔ پیغام میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹی بی کا بوجھ سب سے زیادہ ہے، لیکن ہم ایک باہمت اور پرامید قوم ہیں۔ جب ہمارے پاس احتیاط، علاج اور شفا کے ذرائع موجود ہیں، تو کسی کو خاموشی اور تنہائی میں تکلیف اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہر پاکستانی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگاہی پھیلانے، اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اور ہم سب مل کر ایک صحت مند، اور تپ دق سے پاک پاکستان کا خواب شرمند تعبیر بنائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ن لیگ کا وفد صدر مملکت آصف زرداری اور مجھ سے ملنے آیا،وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں لیگی وفد نے ملاقات کی،لیگی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے حمایت کی درخواست کی۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز شامل تھی، اس کے علاوہ ججز کے تبادلے اوراین ایف سی میں صوبوں کے حصے کے تحفظ کو ختم کرنے کی تجویز شامل ہیں۔
کراچی: سائٹ ٹاؤن میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آرٹیکل 243میں ترمیم، تعلیم اور آبادی منصوبہ بندی کے محکمے وفاق کے ماتحت لانے کی تجویز شامل تھی۔
ان کاکہناتھا کہ صدر مملکت کی دوحہ سے واپسی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاا جلاس ہوگا، اجلاس میں حتمی پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔
مزید :