وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم معذوروں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ جرمنی کو شیڈول کیا جا رہا ہے، یکم اپریل سے تین اپریل تک جرمنی دورے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کانفرنس کی سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
ایرانی صدر کا اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا،فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی کابینہ کے اراکان سے بھی ملاقات کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی وزراء سے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ہوئی، وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ایران کے صدر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ایران کے صدر کو پاک فوج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔