عید کے دنوں میں اشتہاریوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
عرفان ملک: عید کے دنوں میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈکیتی، قتل، دہشتگردی اور سیاسی مقدمات کے اشتہاریوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جا سکیں۔ پولیس نے روپوش اشتہاریوں کے واپس لوٹنے کے امکانات پر آپریشن تیار کر لیا ہے، جس میں ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
پولیس کی مشترکہ ٹیمیں اشتہاریوں کی ممکنہ پناہ گاہوں اور رہائشوں کی ریکی کریں گی۔ ملزمان کے مقدمات کی تفصیل مشترکہ ٹیموں کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ گرفتاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نی9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دئیے۔ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔