ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ
(عبدالقیوم وزیر )بنوں میں تھانہ ہوید کی مزنگہ پولیس پوسٹ پردہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرادیا۔
پولیس چیک پوسٹ پرحملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،گذشتہ چھ گھنٹوں میں پولیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
بسیہ خیل پولیس سٹیشن پر بھی رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیاتھا،دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔