سونو سود کی اہلیہ کی گاڑی ہائی وے پر خوفناک حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سونو سود کی اہلیہ سونالی سود منگل 25 مارچ کو ممبئی-ناگپور ہائی وے پر پیش آنے والے ایک بڑے حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ تاہم، خوش قسمتی سے وہ کسی سنگین چوٹ سے محفوظ رہیں۔
سونو سود نے اپنی اہلیہ کی صحت کے بارے میں اپڈیٹ دیتے ہوئے بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور معجزانہ طور پر بچ گئی ہیں۔
حادثے میں تباہ شدہ کار کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ ناگپور میں پیش آیا، جہاں سونالی اپنی بہن کے بیٹے اور ایک خاتون کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔ ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، لیکن خوش قسمتی سے کسی کو بھی شدید چوٹیں نہیں آئیں۔
سونالی اس وقت ناگپور میں حادثے کے بعد صحت یاب ہو رہی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سونو سود فوراً ناگپور کے لیے روانہ ہو گئے اور صبح سویرے وہاں پہنچ کر اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود رہے۔
مزیدپڑھیں:پائلٹ ہی اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سے بھری طویل پرواز واپس لانی پڑ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔