28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دُہری ملازمت کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی پیش کردیا۔ اور بریفنگ میں بتایا کہ کئی افسران عہدوں سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کررہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشتگردی کو بیڈ گورننس سے تقویت ملتی ہے، تدارک ضروری ہے۔ ریاست اور شہری کے درمیان اعتماد کی بحالی گڈ گورننس کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست سرکاری افسران اور ملازمین پر جو وسائل خرچ کررہی ہے ضروری ہے کہ عوام کی بہبود کا حق ادا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں زمینوں کے ہیرپھیر میں ملوث کرپٹ افسران ملازمت سے فارغ
انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمت کا فیصلہ ہر ملازم نے اپنی رضا مندی سے کیا ہے، ملازمت کے تقاضوں کو دیانتداری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انکشاف دہری ملازمت سرکاری محکمے کارروائی مقدمہ میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکشاف دہری ملازمت سرکاری محکمے کارروائی میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبرآ گئی
آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری کے لئے ملازمین کی ڈیوٹی اوقات میں اضافہ کردیا گیا، ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری شروع کردی۔محکمہ خزانہ کے پی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کردیے گئے، ملازمین شام 5 سے 7 بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے۔ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ملازمین شام 7 سے رات 9 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔محکمہ خزانہ کے تمام افسران اورملازمین کوبائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 249 ارب 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 165 ارب 60 کروڑ روپے، ضم اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 39 ارب 60کروڑ اور اے آئی پی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں44ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کیلئے اہم مشاورتی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت کے تمام شعبوں کیلئے مجموعی طور پر 179 ارب 76 کروڑ روپے، تعلیم کیلئے 92 ارب 31 کروڑ روپے مختص کرنے پرغور ہورہا ہے جس میں بنیادی تعلیم کیلئے53 ارب روپے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 39 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔