شردھا کپور کی ان دیکھی جھلک صارفین کو دنگ کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)’استری 2‘ کی اداکار شردھا کپور کی ادھار کارڈ کے بعد اب ماضی کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔
بلاشبہ اداکاری میں اپنی مثال آپ شردھا کپور اپنے کیرئیر میں کئی فلموں کا حصہ بن کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرواچکی ہیں، شردھا کپور نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 20 کی دہائی کے اوائل میں کیا تھا۔ ان کی معصوم مسکراہٹ، سادگی، اور شاندار اداکاری نے جلد ہی انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا۔
اور پھر 2013 میں جب وہ عاشقی 2 میں “آروہی” کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں، تو ناظرین ان پر فدا ہوگئے۔ اور پھر 10 سال بعد 2024 میں، جب وہ ’استری 2‘ میں نظر آئیں تو مداحوں نے بالکل ویسی ہی محبت کا اظہار کی جیسے ہمیشہ سے کرتے آئے تھے۔
اور صرف اداکاری تک ہی بات محدود نہیں رہی بلکہ شردھا کپور کی مقبولیت کی دوسری وجہ انکا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنا اور اپنے مضحکہ خیز ون لائنرز سے تفریح کا ذریعہ بننا بھی ہے۔
اور پھر سوشل میڈیا اپیئرنس بھی شردھا کی مقبولیت کا ایک بڑا ذریعہ ہے جہاں وہ مزے مزے کی پوسٹس سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیے رکھتی ہیں۔
لیکن کیا کوئی یہ سوچ سکتا تھا کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ شردھا کپور ماضی میں کیسی دکھتی ہونگی؟
اگر نہیں تو پھر سوشل میڈیا پر وائرل ایک ایسی ہی فوٹو پر نظر ڈالتے ہیں جس نے ہر دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ادھار کارڈ یعنی ‘شناختی کارڈ‘ کی فوٹو منظر عام پر آئی اور اب اسکول کے زمانے کی شردھا کو دیکھ کر صارفین جیسے دنگ ہی رہ گئے۔
38 سالہ اداکارہ شردھا کپور کی ریڈٹ پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جو دیکھنے میں انکے اسکول کے زمانے کی لگتی ہے۔
یہ تصویر شاید ان کے اسکول کے آخری دن کی ہے، کیونکہ ان کے سفید یونیفارم اور چہرے پر قلم کی روشنائی کے نشانات نظر آرہے ہیں۔اور ساتھ ہی ان کے دوستوں نے ان کی یونیفارم پر کئی پیغامات لکھے، جن میں سے کچھ پڑھنا مشکل ہے، لیکن دو واضح الفاظ نظر آ رہے ہیں:’Love Sahu’ اور ’always love you‘
مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور کچھ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ،’شردھا کا ڈرماٹولوجسٹ کا نمبر دے دو!’۔
صارفین کا ماننا ہے کہ شردھا آج بھی ویسے ہی نظر آتی ہیں جیسے وہ اسکول کے زمانے میں دکھتی تھیں۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ شردھا کپور نے ہارر فلم ’استری 2’ کے بعد ابھی تک اپنی اگلی فلم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن خبروں کے مطابق وہ جلد ’استری 3‘، ’دھوم 4‘ ، ’کِرش 4‘ اور ’ناگن‘ جیسی بڑی فلموں میں نظر آئیں گی۔
مزیدپڑھیں:بھارتی خاتون باکسر نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کو کوٹ ڈالا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شردھا کپور کی اسکول کے
پڑھیں:
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔
اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔
انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘
View this post on Instagram View this post on Instagram
عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔