جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ، 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اور درآمدات میں 11.4 فیصد تک اضافہ ہوا، ٹیکس وصولیاں 25 فیصد بڑھ گئیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے مارچ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.
جولائی تا فروری کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 691 ملین ڈالر رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا، پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 211 ملین ڈالر رہی ہے، زر مبادلہ کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ٹیکس وصولیوں میں 25.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جولائی تا فروری ٹیکس وصولیاں 7344 ارب روپے کی گئی ہیں، نان ٹیکس ریونیو میں 75.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، نان ٹیکس ریونیو 3763 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 1.22 فیصد رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد کمی ہوئی، پچھلے سال اس عرصے میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد تھی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.8 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مالیاتی خسارہ میں 1.7 فیصد کمی دیکھی گئی، پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.8 فیصد رہا ہے، مالیاتی نظم و نسق مستحکم ہونے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور تمام اقتصادی اشاریے حوصلہ افزا جا رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشریٰ کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی:علیمہ خان
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ارب ڈالر تک پہنچ جولائی تا فروری فیصد اضافہ ہوا کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 363700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4637 روپے اضافے کے بعد 311814 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 285839 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا