یتیم بچوں کا ایوان صدر میں افطار ڈنر؛آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں؛صدرمملکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
صدر مملکت نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا،صدر مملکت نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا بچے ہمارا مسقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں،
شادی میں رکاوٹ ؛ بیٹی نے باپ کو گولیاں مارکر قتل کردیا
صدر مملکت نے آرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے،صدر مملکت نے کہا خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر آپ کو کمپیوٹر ٹیبلیٹس کا تحفہ دے رہا ہوں،تمام بچے کمپیوٹر ٹیبلیٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کیلئے استعمال کریں،
صدر مملکت نے بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا اظہار بھی کیا،
تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا ، فاروق حبیب نے کہا پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں،پاکستان آرفن کیئر فورم اور اس سے منسلک ادارے ملک بھر میں 1 لاکھ 20 ہزار کے قریب بچوں کی کفالت کررہے ہیں، فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہا ہے، یتیم اور محروم بچوں کی کفالت معاشرے کی مشترکہ ذمےداری ہے، چیئرمین پاکستان آرفن کیئر فورم نے یتیم بچوں کی ایوانِ صدر میں میزبانی اور حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا
پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان آرفن کیئر فورم صدر مملکت نے افطار ڈنر یتیم بچوں بچوں کی
پڑھیں:
ریاستی ادارے سیلاب و بارش متاثرہ افراد کی بحالی یقینی بنائیں( صدرمملکت، وزیراعظم)
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت
آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں فوری اور مثر انداز میں تیز کی جائیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب اور مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں سے قریبی رابطے میں رہنے، متاثرین کو ہر ممکن امداد فوری پہنچانے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت دی، انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیٔر ورکس آرگنائزیشن کو سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور شاہراہوں کی فوری بحالی کے لیے کام تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔صدر و وزیراعظم دونوں نے ریاستی اداروں کو تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔