ABU DHABHI:

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) نے جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی 100 درہم کے نئے کرنسی نوٹ کا اجرا کر دیا۔

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی نیا 100 درہم کا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے جو پالیمر مواد سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین ڈیزائن اور سیکیورٹی خصوصیات سے مزین ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد پائیداری کو فروغ دینا اور جدید مالیاتی نظام کی جانب ایک اور قدم بڑھانا ہے، یہ نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے اجرا کا حصہ ہے جس کا ڈیزائن متحدہ عرب امارات کی ترقی، ثقافتی ورثے اور عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے جدید نئے نوٹ کو سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام اسے آسانی سے موجودہ نوٹ سے پہچان سکیں، اس پر متحدہ عرب امارات کا نیشنل برانڈ اور جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خاکے اور تحریریں شامل ہیں۔

نوٹ کے سامنے کی جانب اُم القیوین کا تاریخی قلعہ دکھایا گیا ہے جو ملک کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے، پچھلے رخ پر فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر موجود ہیں جو متحدہ عرب امارات کی جدید انفرا اسٹرکچر اور اقتصادی ترقی کی عکاس ہیں۔

نئے نوٹ میں ’سپارک فلو ڈائریکشن‘ اور’ کائن گرام کلر‘جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام ممکن ہو، نوٹ پر بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ بصارت سے محروم افراد بھی اس کی مالیت آسانی سے شناخت کر سکیں۔

پالیمر سے تیار کردہ یہ نوٹ کاغذی نوٹ کے مقابلے میں دو گنا زیادہ دیر تک گردش میں رہ سکتے ہیں جو انہیں ماحول دوست اور کم خرچ بناتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق نیا نوٹ 24 مارچ 2025 سے گردش میں آ چکا ہے اور یہ موجودہ 100 درہم کے نوٹ کے ساتھ قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

بینکوں اور ایکسچینج ہاؤسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اے ٹی ایم مشینیں اور نوٹ گننے والی مشینیں اپڈیٹ کریں تاکہ نیا نوٹ با آسانی قبول کیا جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر خالد محمد بالعمہ نے اس موقع پر کہا کہ نیا نوٹ امارات کی پائیدار ترقی اور مالیاتی مسابقت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا ڈیزائن ہماری تاریخی اقدار کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کے لیے ہماری امنگوں کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے نیا نوٹ کرتا ہے

پڑھیں:

نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے ملاقات کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ اعلیٰ سطحی پارلیمانی و سفارتی روابط دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے روابط کے تسلسل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • احتساب کے بغیر مختلف ممالک کے علاقوں پر قبضے جاری ہیں، انسانی بحران ہر گزرتے لمحے بڑھ رہا ہے :اسحاق ڈار
  • میٹا کے بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے کارآمد فیچرز، متعدد اکاؤنٹس بلاک
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹرانسپورٹ، سعودی عرب میں خودکار گاڑیوں کا تجربہ
  • نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی
  • متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا نیا دور — نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی شراکت داری
  • پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز
  • چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، ان کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام