2025-11-03@12:37:00 GMT
تلاش کی گنتی: 861
«نیا نوٹ»:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک...
سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کردیا۔ آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم پانچ ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس حوالے سے کوئی اصول طے کر لے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ڈیم کی انتظامیہ کہہ سکتی ہے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔ وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے...
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔ ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔ موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا گیا ، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول سیل کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس موصول نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع جفلرسٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے سیل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات 8 بجے ایس بی سی اے حکام نے اسکول کو سیل کیا اور عمارت پر نوٹس آویزاں کردیا۔صبح جب اساتذہ اور طالبات اسکول پہنچیں تو دروازے پر تالے دیکھ کر حیران رہ گئیں، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول سیل کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس موصول نہیں...
سندھ کے سیلاب متاثرہ کسانوں نے کہا ہے کہ وہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں زمینیں، فصلیں اور روزگار کھو بیٹھے، اور اب وہ جرمنی کی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کی جانب سے جرمن توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای (RWE) اور ہائیڈلبرگ سیمنٹ کمپنی کو باضابطہ قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا کہ اگر کسانوں کے نقصان کی قیمت ادا نہ کی گئی تو دسمبر میں جرمن عدالتوں میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ کسانوں کا مؤقف ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور کاربن اخراج میں بڑا حصہ ڈالنے والی بڑی کمپنیاں ہی اس تباہی کی ذمہ دار ہیں، اس لیے انہیں نقصان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی تحقیقاتی رپورٹ) ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آ گئی ہیں۔ چار سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا نیا چالان اصل مالک کے پتے پر بھیج دیا گیا، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر سائیکل اس کے قبضے میں نہیں بلکہ 2019ء میں ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوگئی تھی۔متاثرہ شہری محمد وقاص بن عبدالرؤف جوکہ اسکیم 33، گلشن معمار، سیکٹر 6-اے) کے رہائشی ہیں انہوں نے بتا یا کہ موٹر سائیکل نمبر 9487۔KMC- 2019ء میں ٹیپو سلطان تھانے کی حدود سے چوری ہوئی تھی، جس کی ایف آئی آر نمبر 384/2019 درج کرائی گئی تھی تاہم 27 اکتوبر 2025ء کو محمد وقاص کے پتے پرای چالان موصول ہوا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ خطے پر امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارتی فوجی مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ یہ سوال کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جنگی جہاز گرائے؟ بھارت سے پوچھنا چاہیے، حقیقت بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو خوش نہیں کرسکتی لیکن بھارت...
کراچی میں ایک شہری کی چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان اس کے پاس پہنچ گیا۔ مالک کے مطابق، موٹرسائیکل کی چوری کی انٹری پہلے ہی ٹیپو سلطان تھانے میں کروا دی گئی تھی۔ ای چالان میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق، آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 27...
فائل فوٹو کراچی میں 4 سال قبل چوری ہونیوالی موٹر سائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا۔مالک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔شہری کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے کی ٹیپو سلطان تھانے میں انٹری بھی کروائی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان کر دیاغلام نبی میمن نے کہا کہ پہلے ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ای چالان...
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا.الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نیشنل فرنٹ پاکستان، عام لوگ اتحاد اور پاکستان ہیومن پارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے خلاف سماعت 4 نومبر کو ہوگی، تینوں جماعتوں کے خلاف کیس الیکشن کمیشن کی کانفیڈنشل ونگ نے بنایا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کے ایک متنازع بیان نے ملک میں ہلچل مچا دی ہے، فائزہ ہاشمی نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل تھی اور اس میں حکومت کے بعض عناصر ملوث تھے، اس بیان کے بعد ایرانی عدالت نے ان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر ایک عدالتی اہلکار کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے حکومت پر سنگین اور بے بنیاد الزامات لگائے، جس سے عوامی سطح پر انتشار پیدا ہو سکتا ہے۔خیال رہےکہ ...
کراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔چالان پر موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تصویر پر الگ نمبر جبکہ چالان میں لکھا گیا نمبر الگ ہے۔الیکٹرانک چالان 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر تھا، چالان میں شہری کے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔ کراچی: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمعکراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرانک چالان میں غلطیاں ہونے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نیشنل فرنٹ پاکستان، عام لوگ اتحاد اور پاکستان ہیومن پارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے خلاف سماعت 4 نومبر کو ہوگی، تینوں جماعتوں کے خلاف کیس الیکشن کمیشن کی کانفیڈنشل ونگ نے بنایا۔
ماہرینِ نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس سے غیر ضروری بات چیت اور مشورے لینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو انسان کو سماجی طور پر تنہا، ذہنی طور پر کمزور اور جذباتی طور پر غیر متوازن بنا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق اوپن اے کی طرف سے شائع کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر ہفتے ایک ملین سے زیادہ چیٹ جی پی ٹی صارفین ایسے پیغامات بھیجتے ہیں جن میں "ممکنہ خودکشی کی منصوبہ بندی یا ارادے کے واضح اشارے" شامل ہوتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس سے غیر ضروری بات چیت اور مشورے لینے کا رجحان...
کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔ ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر...
پاک فوج کے ہاتھوں 10 مئی 2025 کی ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہو سکا، بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون: بیلسٹک میزائل اگنی۔5 کا تجربہ کرلیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے نوٹم جاری کیا ہے۔ اور یہ مشقیں 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا پیمانہ اور مقام غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، جس نے خطے میں سیکیورٹی تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس ریاست کی ہائی وے پر سفر کررہی تھی اور حیدر آباد سے بنگلور جارہی تھی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس موٹرسائیکل کو کچھ دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی اور اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بس میں...
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز مین قائم نجی بینک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو روند دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر اندازاً 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واٹر ٹینکر کو قبضے میں لے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز متعارف کرا دیا جو مکمل طور پر لیتھیئم بیٹریوں پر چلتا ہے، اور روایتی ایندھن کے بجائے جدید توانائی کے نظام سے لیس ہے۔یہ بحری جہاز، جسے گیزوبا کا نام دیا گیا ہے، 130 میٹر لمبا ہے اور 13 ہزار ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 12 لیتھیئم بیٹری پاور یونٹس نصب ہیں جو مجموعی طور پر 24 ہزار کلو واٹ آور بجلی فراہم کرتے ہیں۔انجینیئرز کے مطابق اس جہاز میں بیٹریاں تیزی سے تبدیل کی جا سکتی ہیں جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 500 کلومیٹر ہے۔ اس میں نصب جدید اسمارٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے ریموٹ نیویگیشن اور آٹومیٹک برتھنگ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے تاہم وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ کر ردِ عمل ظاہر کیا، جبکہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات لیگ کی بہتری کے لیے تھے، نہ کہ کسی منفی مہم کا حصہ۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پی سی بی نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا، جس میں ان سے تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورتِ دیگر فرنچائز معاہدہ منسوخ اور انہیں بلیک لسٹ...
ویڈیو گریب۔ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے باعث مسافر گاڑیوں کو 25 کلومیٹر اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو کشمور انٹر چینچ تک کچے کے علاقے میں سیکیورٹی دی جانے لگی۔ڈی پی او کے مطابق مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے رات گئے تک ہر ایک گھنٹے بعد کانوائے کے ساتھ اعظم پور ریسٹ ایریا میں جمع کرنے کے بعد گزارا جاتا ہے۔پولیس کانوائے سے بھونگ، جمال دین والی، صادق آباد اور ماچھکہ تک کا علاقہ کور کیا جاتا ہے، ڈاکوؤں کی موٹر وے پر فائرنگ اور مسافروں کے اغوا کے بعد سے یہ کیا جا رہا ہے۔حیرت انگیز طور پر اسی موٹروے پر جہاں رات گئے پنجاب پولیس کا کانوائے سندھ کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر...
وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد کے ایک معروف شاپنگ مال میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات شفاف، منصفانہ اور جلد مکمل کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آئیں اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب: سیالکوٹ پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور عزتِ نفس کا احترام حکومت کی انسانی حقوق...
جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے رضوان احمد کا کہنا ہے کہ مناسب پیکیجنگ اور پروسیسنگ انفراسٹرکچر کے فقدان کے باعث ہم ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اخروٹ کی صنعت جو کبھی دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوا کرتی تھی، بھارتی حکومت کی بے حسی اور متعصبانہ رویے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود یہ صنعت ناقص انفراسٹرکچر، کمزور مارکیٹ روابط...
سٹی42: وفاقی حکومت کی جانب سے ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد بھی صارفین کی جانب سے درآمدی گیس پر مبنی کنکشن حاصل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اب ان صارفین کو ارجنٹ اور معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں جمع کروائی گئی رقوم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے، جنہوں نے ایل این جی پر مبنی کنکشن لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے یہ ڈیمانڈ نوٹسز کنکشن پر پابندی لگنے سے قبل جمع کروائے گئے تھے اور اب...
پشاور: چارسدہ کے علاقے تنگی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر چار سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ نوٹس جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، اے این پی کی خدیجہ، جے یو آئی کی ریحانہ اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کی افشاں حسین اور سونیا حسین شامل ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع چارسدہ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوام میں شدید غم و غصے اور بے چینی کا باعث بنا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی...
ایراج الٰہی نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اسکی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کیلئے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ایران کے سابق سفیر ایراج الٰہی نے بھارت میں اپنے سفارتی مشن کے اختتام پر انہوں نے الوداعی نوٹ میں لکھا کہ بھارت اور ایران فطری شراکت دار ہیں۔ ایراج الٰہی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے دور میں چابہار آپریشنل ہوا جو ایک اہم سنگ میل تھا۔ انہوں نے کہا "میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ایران اور ہندوستان کی قدرتی صلاحیتیں، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اسٹریٹجک آزادی انہیں فطری شراکت دار بناتی ہے"۔ انہوں نے کہا...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ 2 نمبر پٹیل کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک جبکہ نوجوان معمولی زخمی ہوگیا۔ خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا، اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی ساجد خان نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 32 سالہ غزالہ شہزادی زوجہ صائم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر 25 سالہ اویس کے ہمراہ سوار تھی۔ ٹریلر کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہوگئی جبکہ نوجوان معمولی زخمی ہوا ہے۔ انھوں...
کراچی: لیاقت آباد اور ملیر ماڈل کالونی میں دو الگ الگ واقعات میں ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ لیاقت آباد زینت اسکوائر پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 37 سالہ صابر کے نام سے کی گئی۔ متوفی صابر لیاقت آباد زینت اسکوائر ایف سی ایریا کا رہائشی تھا جو گھر کے قریب ہی کام کے لیے جار ہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور متوفی 2 بچیوں کا باپ تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی ٹیکنالوجی کمپنی آنر (Honor) نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک منفرد پیش رفت کرتے ہوئے اپنا پہلا روبوٹ فون تیار کر لیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس کا امتزاج پیش کرے گا، اس جدید فون کی مکمل رونمائی مارچ 2026 میں متوقع ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آنر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ اس کیمرے کی ٹیکنالوجی مشہور ڈی جے آئی (DJI) اوسمو پاکٹ 3 کی طرح متحرک نظام پر مبنی ہے، جو مختلف زاویوں سے خودکار طور پر فوکس برقرار رکھتا ہے، اس روبوٹ فون میں جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو دیکھنے والی چیزوں کا تجزیہ کرکے فوری اور درست ردِعمل...
لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اب یہ سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کا پہلا آل اِن ون کارپٹ واشنگ روبوٹ متعارف کرایا ہے جسے “آر ٹو روبوٹن” کا نام دیا گیا ہے۔یہ جدید روبوٹ ایک ہی وقت میں ویکیومنگ، واشنگ اور ڈرائینگ کے تینوں مراحل انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے گھروں کی صفائی کا کام نہایت آسان ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، آر ٹو روبوٹ جدید اے آئی نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے جو گھر کے ہر کونے کا درست نقشہ بناتا ہے اور قالین کی ساخت کو پہچان کر خودکار طور پر صفائی کے عمل کو انجام دیتا ہے۔ یہ روبوٹ ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے جو فرش کا مکمل نقشہ تیار کرتا ہے اور ضرورت کے مطابق واشنگ،...
سٹی 42 : اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ پر تاحیات پابندی کے معاملے پر وفاقی حکومت ایکشن میں آگئی۔ وفاقی حکومت نے سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس لے لیا۔ سلمان بٹ پر پابندی کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فوری اور جامع انکوائری کی ہدایت کردی گئی۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی وجوہات اور محرکات کی مکمل چھان بین ہوگی۔ پی ایس بی کو انکوائری رپورٹ سے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ سلمان...
زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر
زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کو ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم زون فائیو‘‘ کے حوالے سے شرائط کی عدم تکمیل پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سب نیوز کو موصول نوٹس کے مطابق ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کا ابتدائی لے آؤٹ پلان 17 مئی 2002 کو سی ڈی اے کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اکتوبر 2011 کو ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے این...
سکھر سے حیدرآباد تک موٹر وے منصوبے کی تکمیل کے لیے حکومت نے سال 2028 کی ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے۔ قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میںنیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیےجنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس وقت اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مل کرمشترکہ مالی تعاون (Joint Financing) پر بات چیت جاری ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ٹھیکے دیے جائیں گے، تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ کمیٹی کے ارکان نے اس موقع پر اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB) سے جو قرض لیا گیا ہے،...
حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے، زیرو پالیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے، موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھٹہ مالکان اور ای...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ایم جی موٹرز پاکستان میںاپنے آپریشنز کے 5سال مکمل ہونے پر صارفین کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد کررہی ہے۔ اس مہم کے تحت ایم جی نے اپنے صارفین کیلئے محدود مدّت کی اسپیشل آفرز بھی متعارف کرائی ہیں جن میںپانچ سال تک8لاکھ روپے مالیت تک کی مفت پیراڈیک مینٹیننس اور ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی ٹریو ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی پر زیرو فیصد کے ساتھ سود سے پاک 5سال کی فنانسنگ شامل ہیں۔ 5سال کے اس سفر میں کمپنی نے پاکستان میں آٹو موٹیو معیار،جدّت اور صارفین کے اعتماد کوبلندی پر پہنچایاہے۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے ایم جی پاکستان نے ” 5سال معیار قائم کرنے کے “عنوان سے ایک اسپیشل مہم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار بس نے بچے کو کچل دیا،پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2ساتھی فرار،حسین آباد سے موٹرسائیکل چور گروہ کے کارندے کو گرفتار کرکے 6مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کیمطابق خواجہ غریب نواز پل پر بے قابو بس بچے پر چڑھ دوڑی حادثے میں 10 سالہ ایان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیاایان ولد راشد علی پانچویں کلاس کا طالب علم اور پہنور گوٹھ کا رہائشی تھا،ایان سودا لینے باہر نکلا تھا کہ تیز رفتار بس نے کچل ڈالا،حادثے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگیالواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتار بس کو غلط سائیڈ سے لیجانے کی کوشش کررہا تھا بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا جس کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025ء تک برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025ء سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
سی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو شرائط کی عدم تکمیل اور کمرشل اسکیموں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے “بحریہ پیراڈائز کمرشل اسکیم (1، 2، 3 اور 4)” کے لیے کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں واجب الادا 18 کروڑ 42 لاکھ روپے تاحال جمع نہیں کروائے، حالانکہ اس حوالے سے انہیں متعدد خطوط اور یاد دہانیاں بھی جاری کی جاچکی ہیں۔ سی ڈی اے کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو...
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان نے زراعت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ہائیڈروجن سے چلنے والا ریموٹ کنٹرول ٹریکٹر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی زرعی دنیا میں ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹریکٹر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی لائے گا بلکہ کسانوں کی محنت اور وقت کی بچت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والا یہ ٹریکٹر مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور کسی قسم کا دھواں یا کاربن پیدا نہیں کرتا۔ یہ جدید مشین ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلائی جا سکتی ہے، جس سے کسان دور بیٹھ کر اپنے کھیتوں میں ہل چلا سکتے...
ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے خواتین حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ حناپرویزبٹ نےڈی آئی جی آپریشنزلاہورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں...
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 337 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2025 سے 11 اکتوبر 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3066 ہے۔ جدہ سے 1984 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق مدینہ منورہ میں 209، مکہ مکرمہ میں 173، مشرقی ریجن میں 445، طائف میں 91 اور جازان میں 48 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔ سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی...
اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے کر نکلے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں کراچی سے حیدرآباد موٹر وے ایم 9 پر ٹول پلازوں کی حد سے زیادہ تعداد کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا جب کہ کمیٹی اراکین نے این ایچ اے حکام پر کڑی تنقید کی۔ اعجاز حسین جکھرانی کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ہوا، پاکستان پوسٹ آفس کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی رکن ڈاکٹر درشن نے استفسار کیا کہ پاکستان پوسٹ آفس کون سی جگہوں پر غیر فعال ہیں؟ حکام پوسٹ آفس نے کہا کہ جو ہماری اپنی عمارت میں ڈاکخانہ ہوتا ہے، اسے ہم بند نہیں کرتے ہیں، اگر اسے بند کریں تو لوگ اس عمارت پر قابض ہو جاتے ہیں۔ چیئرمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بدل گئی ہے، مگر فریب دینے کا انداز نہیں بدلا۔ پہلے لوگ بازاروں میں جھوٹ بول کر مال بیچا کرتے تھے۔ آج وہی جھوٹ سوشل میڈیا کے بازار میں فروخت ہوتا ہے۔ بس اب سودا زیادہ مہنگا ہے اور گاہک زیادہ جاہل۔ آج پاکستان میں ایک سیاسی گروہ، جس کی قیادت عمران خان کے ہاتھ میں ہے، نے سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق مٹا دیا ہے۔ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بوٹس کی فوج تیار کر رکھی ہے۔ ہزاروں جعلی اکاؤنٹس، خودکار تبصرے، مصنوعی لائکس اور تیار شدہ ٹرینڈز۔ یہ وہ فوج ہے جو میدانِ جنگ میں نہیں، مگر اخلاقیات اور سچائی کے محاذ پر تباہی پھیلا رہی ہے۔ کل کوئی بات ہوتی ہے تو...
سٹی42: :لاہورسےبند ایم 2 اور ایم 3 کی لاہور سے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا، لاہورپولیس نےموٹروےکنٹینرزلگاکربند کی تھی۔ پولیس نے سکیورٹی کےپیش نظرموٹروےبابوصابواور ٹھوکرسےبندکی تھی، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کنٹینرز ہٹادیئےگئے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
لاہور میں پیدا ہونے والی اور سعودی عرب میں پلی بڑھی عرشیہ اختر نے بچپن میں ریاض میں کارٹنگ سے آغاز کیا اور اب وہ عالمی سطح پر فارمولا ریسنگ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بانو: اب تفتیش کے مسائل جلد حل ہوں گے عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق عرشیہ نے فیا (FIA) یعنی فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی آٹوموبائل کی جانب سے پروفیشنل ریسنگ لائسنس حاصل کرلیا ہے، یہ وہ ادارہ ہے جو عالمی موٹر اسپورٹس کی نگران تنظیم ہے۔ ریسر اور محقق، 2 کیریئر ایک ساتھ عرشیہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ کلینیکل ریسرچ کے شعبے...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) گلبرگ ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار اہلکار وریام خان ولد دینو مگسی گلشن اقبال تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور ماسٹر چابی برآمد ہوئی جو موٹر سائیکلوں کے تالے کھولنے میں استعمال کی جاتی تھی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وریام خان کی دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے پولیس اہلکار کو ماہرانہ انداز میں موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ترجمان کے بیان کے مطابق...
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس کے باعث مقتول پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شہری کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول...
غزہ امن معاہدے کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کے بعض وزرا سخت مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق سموٹریچ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کو حماس کے حقیقی خاتمے اور غزہ کے مکمل تخفیفِ اسلحہ کےلیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ آئندہ یہ تنظیم اسرائیل کے لیے کسی بھی خطرے کا باعث نہ بن سکے۔ سموٹریچ نے کہا کہ ’’یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہم آرام نہیں کریں گے، بلکہ پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ حماس کا وجود ہمیشہ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائیٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دی ہیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور انکی اہلیہ کی ایماء پر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر...
مقابلے کے امتحان میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپی پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ ایس پی ایس سی کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کرنے کی پابند ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن مختلف آسامیوں کے لیے امتحان لیتا ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پاس امیدواروں کی فہرست کمیشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ ان پاس امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کی جائیں۔ پتا چلے کہ امیدوار نے کتنے سوالات کے درست جواب دیئے ہیں۔...
جامعہ کراچی میں دو تنظیموں کے درمیان تصادم اور موٹرسائیکل نذر آتش کرنے پر 5 طلبا کو شوکاز نوٹس جاری
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے تصادم اور موٹر سائیکل کو آگ لگانے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث طلبہ کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کردی گئی، جس کے تحت 5 طلبا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے چند روز قبل ہونے والے تصادم اور آرٹس لابی کے باہر موٹرسائیکل نذر آتش کرنے کے معاملے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے انضباطی کارروائی کے تحت مختلف شعبہ جات کے کم از کم 5 طلبہ کو اظہار وجوہ (شوکاز) نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتے کے دوران جواب طلب کیا گیا ہے۔ طلبہ کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ اسٹوڈینٹ ایڈوائزری کونسل کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس لے لیا اورآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات ہوٹل کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا،ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے کرآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر داخلہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کاحکم دیدیا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل جاپان نے پرانے روٹری فون کے انداز پر مبنی ایک دلچسپ کانسیپٹ کیبورڈ تیار کیا ہے جسے “جی بورڈ ڈائل ورژن” کا نام دیا گیا ہے۔اس کیبورڈ میں نو روٹری ڈائل نصب ہیں جنہیں گھما کر مختلف حروف یا کمانڈز ٹائپ کیے جاتے ہیں اور گھماؤ کو سنسرز ریڑھ کی طرح ٹریک کرتے ہیں۔ہر ڈائل مختلف سائز کی ہے اور مخصوص حروف کے لیے صارف کو سوراخ میں انگلی ڈال کر ڈائل کو آخری حد تک گھمانا پڑتا ہے؛ گھماؤ کے عمل کو سنسرز یو ایس بی سگنلز میں تبدیل کرتے ہیں، جس طرح پرانے فونز میں پلس ڈائلنگ ہوا کرتی تھی۔ اس پروجیکٹ کو گوگل کی جی بورڈ ٹیم نے تیار کیا ہے جو اکثر عجیب...
ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےشہریوں کو خبردار کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے...
اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا اور زیریں میں پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر بیانات پر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔ شیری رحمٰن نے کہاکہ اس وقت وفاق کو استحکام کی شدید ضرورت ہے۔ ملک میں سیلاب سے 65لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب سے ہیں۔ اس وقت بھی بہت سے لوگ پانی سے متاثر ہیں اور ہمیں یہ اچھا نہیں لگ رہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک میں آفت ہے تو ہم لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی بجائے الفاظ کی جنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مشکل وقت میں متحد رہیں مگر جب پنجاب کارڈ کھیلا جائے اور...
پنجاب کی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا اپ اسٹریم پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں وہاں درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔ دریائے ستلج کے مقام گنڈا سنگھ والا اور دریائے راوی کے ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ادھر ضلع بہاولپور میں بدترین سیلابی ریلہ گزر چکا ہے، مگر اس نے شدید تباہی کے آثار چھوڑے ہیں۔ ہزاروں مکانات منہدم ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں،صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی،نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح...
ریموٹ کنٹرول سیاستدانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن کے عمران خان سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی کا سخت رد عمل
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے عمران خان سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریموٹ کنٹرول سیاستدانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے، حافظ نعیم کا بیان اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کی کوشش ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ حافظ نعیم ایک قید عوامی لیڈر کے ایمان و غیرت پر تبصرہ کر رہے ہیں، یہ بیان سیاسی بدنیتی اور فکری غلامی کی انتہا ہے۔حافظ نعیم کے بیان پر ترجمان نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی نے جماعتِ اسلامی کے فلسطین مارچ کی غیر مشروط حمایت کی تھی۔...
سیاسی بیان بازی : پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آ ئوٹ ، لیگی قیادت سے معافی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے سینیٹ اجلاس سے واک آ ئوٹ کرتے ہوئے ن لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگے۔ سینیٹ کا اسمبلی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوء ہے، سندھ اور پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، پی پی پی کی قیادت کی طرف سے کہنا چاہوں گی کہ ہم لوگوں کو تقویت دینے کے...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے، حماس کی جانب سے جنگ بندی کے جواب کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ سٹی پر خوفناک حملے کیے جن میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حیران کن طور پر صیہونی فوج نے اب نیا طریقۂ جنگ اپنایا ہے — دھماکا خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول گاڑیاں جنہیں غزہ کی بستیوں میں بھیج کر عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے کے رہائشیوں کو غزہ چھوڑنے کا آخری موقع دیا تھا، مگر اب بھی لاکھوں فلسطینی محصور ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق الحلو انٹرنیشنل اسپتال میں ایک نومولود بچہ...
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حیران کن طور پر صیہونی فوج نے اب نیا طریقۂ جنگ اپنایا ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول گاڑیاں جنہیں غزہ کی بستیوں میں بھیج کر عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے، حماس کی جانب سے جنگ بندی کے جواب کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ سٹی پر خوفناک حملے کیے، جن میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حیران کن طور پر صیہونی فوج نے اب نیا طریقۂ جنگ اپنایا ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھری ریموٹ...
راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کا انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت کارڈ کھیلنے اور پاکستان بارے منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-11-8 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ٹرالر کا موٹر سائیکل کو ٹکر میاں بیوی جاںبحق ،ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ انڈس ہائی وے بی سیکشن تھانہ کی حدود کوہ نور فلور کے مقام پر شکارپور کی طرف سے آنے والے ٹرالر نے غوثپور کی طرف جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں پنجاب کے شہر صادق آباد کے رہائشی نورحسن سولنگی اور ان کی اہلیہ شازیہ خاتون موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔ اہل علاقہ نے جاںبحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشوں کو سول اسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں سے ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر کے پنجاب کی طرف روانہ کردی گئیں ۔میاں بیوی عزیزوں کی شادی میں...
کراچی: پاکستان سے ایک اور کثیرالقومی کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے اپنے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی ڈی لسٹنگ پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ پی ایس ایکس انتظامیہ کے نوٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے نتیجے میں فلپ مورس کمپنی شیئرز کا 6اکتوبر 2025 سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے انخلا ہوجائے گا۔ نوٹس کے مطابق کمپنی اسپانسرز نے فی شیئر 1300روپے میں بائے بیک کی پیشکش کردی ہے اور کمپنی کی بائے بیک پیشکش 29ستمبر 2026 تک کیلیے...
سٹی 42 : پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے 31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے 61 تا...
MUMBAI: بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریا کو ان کے خلاف الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریتا بھٹاچاریا نے کمارسانو پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے ان پر اور ان کے بچوں کے ساتھ غلط سلوک کیا، انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حمل کے دوران عدالت میں گھسیٹا۔ ریتا بھٹاچاریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمار سانو کے رویے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ عاشقی فلم سے شہرت ملتے ہیں ان کے تیور بدل گئے تھے، غیرمحفوظ محسوس کرتے تھے اور گھر سے جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ کمار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی ایک اور کامیاب وارادت عمار ٹاون کے قریب سے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان ک سے موٹر سائیکل چھین لی مذاحمت کرنے پر اسیزخمی کر کے فرار ہو گئیتفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی واردات بڑھتی جارہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر یہ اپنی کاروائی کر رہے ہیں رات ہونے سے پہلے پہلے کوئی نہ کوئی واردات کے اپنے گھر کو روانہ ہو جاتے ہیں ٹنڈوجام عمار ٹاون سیعلی مرتضیٰ چنڈ نامی نوجوان ٹنڈوجام سے کیسانا موری کی جانب باغ پر جا رہا تھا کہ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اسے یرغمال بنا لیا اور اس...
انجینیئر محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کو اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد میں گستاخ کہنے کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل سے 5 نومبر کو عدالتی معاونت طلب کر لی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں مستند علما تھے، انہوں نے کہا وہ گستاخ ہے۔ عدالت نے پوچھا آپ ملزم کا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز ان کی شہرت اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان ویڈیوز میں ان کے چہرے اور آواز کا استعمال براہِ راست ان کے شخصی اور تخلیقی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایشوریا اور ابھیشیک نے عدالت کو یوٹیوب پر موجود سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس بھی فراہم کیے ہیں تاکہ...
سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (J&KCHS) کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اے پلاننگ ونگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’خیابانِ کشمیر-1‘‘ ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹرز G-15/F-15، زون 2، اسلام آباد) میں عوامی سہولتی پلاٹس کو غیرقانونی طور پر رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیرِ سرپرستی شروع کی گئی تھی۔نوٹس کے مطابق اسکیم کا لی آؤٹ پلان (LOP) سی ڈی...
بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ جوڑی نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ڈیپ فیک و جعلی ویڈیوز کی بنیاد پر تقریباً 4 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سیکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس پیش کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔ اداکاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ مواد ناصرف ہماری...