سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (J&KCHS) کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سی ڈی اے پلاننگ ونگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’خیابانِ کشمیر-1‘‘ ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹرز G-15/F-15، زون 2، اسلام آباد) میں عوامی سہولتی پلاٹس کو غیرقانونی طور پر رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیرِ سرپرستی شروع کی گئی تھی۔
نوٹس کے مطابق اسکیم کا لی آؤٹ پلان (LOP) سی ڈی اے نے 25 اپریل 2002 کو منظور کیا تھا، جس کے تحت تمام ترقیاتی کام اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے 6 سالہ مدت (یعنی 13 مئی 2010 تک) مکمل کرنے تھے۔
ایک سال کی توسیع 13 مئی 2011 تک دی گئی، مگر اس کے باوجود 21 سال گزر جانے کے باوجود اسکیم مکمل نہیں کی گئی۔سی ڈی اے نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپانسرز نے منظور شدہ ڈیزائن اور شرائط کے مطابق اسکیم کو مکمل نہیں کیا، نہ ہی ترقیاتی ڈھانچہ (Infrastructure Works) فراہم کیا گیا۔اتھارٹی نے سوسائٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر حتمی جواب داخل کرے، بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر حماس کے عسکری ونگ نے جنگ بندی منصوبہ مسترد کردیا، بی بی سی کا بڑا انکشاف پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا فورسز کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک بغیر کاروائی کے ملتوی اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہاو سنگ سوسائٹی شوکاز نوٹس جاری سی ڈی اے نے

پڑھیں:

پروفیسر خواجہ فاروق احمد وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی حویلی تعینات

صدر آزاد جموں و کشمیر چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ حویلی کے دوران آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے ایکٹ کی سیکشن 44 کے تحت اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے پہلے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو بطور وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ حویلی کے دوران آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی کے قیام کا اعلان کیا تھا اب چونکہ یونیورسٹی آف حویلی کا باقاعدہ طور پر قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جو کہ حویلی کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو ہدایت کی کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف حویلی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے، جامعہ حویلی کو آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی دیگر جامعات کی رینکنگ میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے اور اس سلسلے میں صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں ‘ احسن اقبال
  • اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری
  • پروفیسر خواجہ فاروق احمد وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی حویلی تعینات
  • پاک۔چین دوستی کے حوالے سے پاکستان کا موقف غیرمتزلزل ہے ، وزیراعظم
  • سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • آزاد کشمیر ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری،شہباز شریف کا نوٹس ،مذاکرات شروع
  • سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ