سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن پر عوامی سہولت کے پلاٹس کو غیر قانونی طور پر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسلام آباد کے زون فائیو میں واقع “بحریہ ٹاؤن فیز II, III, V اور VI” میں سی ڈی اے کے نام پر منتقل شدہ پلاٹس، جنہیں سڑکوں، پارکس، قبرستان اور عوامی عمارتوں کے لیے مختص کیا گیا تھا، غیر قانونی طور پر تجارتی استعمال میں لے لیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کو یہ اسکیم 30 اگست 2000 کو مشروط اجازت کے تحت منظور کی گئی تھی، جبکہ 5 جولائی 2001 کو سی ڈی اے نے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے این او سی بھی جاری کیا تھا۔ اسکیم کی تکمیل کے لیے 5 سال کا وقت دیا گیا تھا، تاہم 19 سال گزر جانے کے باوجود بحریہ ٹاؤن مطلوبہ انفراسٹرکچر مکمل کرنے میں ناکام رہا۔سی ڈی اے کے مطابق فیلڈ وزٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بحریہ ٹاؤن نے منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی پلاٹس کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ نوٹس میں بحریہ ٹاؤن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر وضاحت پیش کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کے عسکری ونگ نے جنگ بندی منصوبہ مسترد کردیا، بی بی سی کا بڑا انکشاف پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا فورسز کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک بغیر کاروائی کے ملتوی اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ ٹاو ن سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔