مذاکرات کامیاب: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان اور آئی ایم ایف میں پہلے جائزے کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان کو مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ادائیگی ہوگی، پاکستان نے معاہدے کے حوالے سے تمام شرائط پوری کی ہیں، پاکستانی حکام سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں افراط زر 2015ء کے بعد سے کم ترین سطح پرہے،18 ماہ کےدوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی۔
25ویں روزے کے سحر و افطار کے اوقات کار
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اقتصادی سرگرمیاں بتدریج بڑھنے کاامکان ہے، یہ بھی کہ پاکستان کو ماحولیات سے متعلق خطرات کا تاحال سامنا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط
ویب ڈیسک:پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا،چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور چینی کمپنی کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،یہ معاہدہ بحری صنعت کو جدید بنانے اور سمندری تجارت کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت بحری جہازوں کے انتظام ، مارکیٹنگ اور کریو منیجمنٹ میں اشتراک ہو سکے گا ۔
وفاقی وزیر جنید انور چودھری نے معاہدے کو مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے خطے میں تجارت ، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، شپنگ انڈسٹری ترقی کرے گی اور میری ٹائم سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو گا،یہ معاہدہ مشترکہ ترقی کا آغاز ، شپنگ انڈسٹری کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو مضبوط اور بحری شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ایم او یو کے تحت چینی کمپنی نے بنیادی طور پر پی این ایس سی کو سرمایہ اور جہاز فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے،معاہدے میں زنکسو کی جانب سے پی این ایس سی کو مختلف ماڈلز کے تحت جہازوں کی کرایہ پر فراہمی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ پی این ایس سی جہازوں کے لیے تجارتی، تکنیکی، اور انتظامی انتظامی خدمات فراہم کر سکتا ہے ۔