کراچی؛ گیس لیکج کے بعد دھماکے سے آتشزدگی، معمر خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر میں گیس لیکج دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے ضعیف خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے۔
لیاقت آباد پانچ نمبرمیں گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری سے کچھ دیر قبل گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس ، فائربریگیڈ اور ایدھی کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقہ مکینوں اور ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے گھر میں جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون سمیت تین افراد کو موقع سے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں: گیس لیکج دھماکا؛ جھلسنے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لیاقت آباد فاروق آعظم مسجد کے قریب مکان نمبر 5/596 میں گیس پائپ لائن میں لیکج کے باعث دھماکہ ہوا اور آگ لگی۔ آتشزدگی کے نیتجے میں 60 سالہ شبانہ زوجہ تقی ، 36 سالہ سعد ولد جاوید اور 26 سالہ سمیر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والی خاتون اور سعد کو عباسی شہید اسپتال جبکہ سمیر کو گلبرگ میں واقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیس لیکج
پڑھیں:
ترکیہ: ہوٹل آتشزدگی کیس‘ مالک عملہ سمیت عمر قید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیہ: ہوٹل آتشزدگی کیس‘ مالک عملہ سمیت عمر قید
انقرہ : ترکیہ کے ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی مقدمے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آتشزدگی سے ہلاکتوں کی وجہ مالکان اور عملے کی غفلت کے طور پر منظر عام پر آگئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق رواں سال کے آغاز پر مذکورہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ہوٹل میں آئے 34 بچوں سمیت 78 افراد جاں بحق اور 137 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔
واقعے کی تحقیقات سے پتا چلا کہ ہوٹل انتظامیہ کی غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، جس پر ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمات پر عدالت نے سزا سنا دی۔ فیصلے کے مطابق صوبائی عدالت نے 12 منزلہ ہوٹل کے مالک سمیت 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا ئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہوٹل میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔