چمن ؛ لیویز فورسز کی گاڑی پر دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سٹی 42 : چمن (کوئٹہ) شاہراہ پر لیویز فورسز کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق چمن (کوئٹہ) شاہراہ پر لیویز فورس کی گاڈی پر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں لیویز اہلکار محفوظ رہے ۔
لیویز ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پوست کی فصل تلف کرنے کے بعد وہاں سے واپسی پر لیویز کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پر دھماکہ
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: پشاور سےکوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔صورتحال درست ہوتے ہی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جاناہے ۔