Jasarat News:
2025-12-05@14:42:06 GMT

دنیا کا نایاب ترین نیا بلڈ گروپ دریافت؛ نام جانیے

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیریبین کے جزیرے گواڈیلوپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میں خون کی ایک نئی اور دنیا کی نایاب ترین قسم دریافت ہوئی ہے، جسے “گواڈا نیگیٹو” (Gwada Negative) کا نام دیا گیا ہے۔ اس انکشاف کا اعلان فرانس کی قومی بلڈ سپلائی ایجنسی ای ایف ایس (EFS) نے کیا، جس نے اس دریافت کو عالمی طبی میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ای ایف ایس نے ایک بیان میں بتایا کہ اس نے دنیا کا 48واں بلڈ گروپ سسٹم دریافت کیا ہے۔ یہ انقلابی دریافت تقریباً 15 سالہ تحقیق کے بعد سامنے آئی، جس کا آغاز 2011 میں اس وقت ہوا جب ایک خاتون مریضہ، جو سرجری سے قبل معمول کے ٹیسٹ کروا رہی تھیں، کے خون میں ایک غیر معمولی اینٹی باڈی دیکھی گئی۔

ابتدائی طور پر تحقیق وسائل کی کمی کے باعث سست روی کا شکار رہی، تاہم 2019 میں جدید ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے اس منفرد خون کی نوعیت کو مکمل طور پر سمجھا گیا۔ تحقیق کی قیادت کرنے والے ماہر تھیری پیراڈ کے مطابق یہ خاتون دنیا میں اس خون کی واحد معلوم حاملہ ہیں — اور اپنے خون کے لیے خود ہی واحد ممکنہ عطیہ دہندہ بھی۔

“گواڈا نیگیٹو” نہ صرف اس نایاب بلڈ گروپ کی شناخت ظاہر کرتا ہے بلکہ مریضہ کے آبائی علاقے گواڈیلوپ کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نام سادہ، موزوں اور عالمی سطح پر قابل قبول ہے۔ یہ خون خاتون کو وراثتی طور پر والدین سے منتقل ہوا، جن دونوں میں ایک خاص جینیاتی تبدیلی موجود تھی۔

یہ نایاب دریافت جون 2025 میں میلان، اٹلی میں ہونے والی انٹرنیشنل سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن (ISBT) کی کانفرنس میں باضابطہ طور پر تسلیم کر لی گئی۔ اس سے قبل دنیا بھر میں صرف 47 بلڈ گروپ سسٹمز کو تسلیم کیا جاتا تھا، جبکہ “گواڈا نیگیٹو” کو 48ویں بلڈ گروپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ای ایف ایس کے مطابق نایاب خون کی اقسام کی شناخت، ایسے مریضوں کے علاج میں نہایت اہم سنگِ میل ہے جن کے لیے عام بلڈ گروپ دستیاب نہ ہوں۔ ماہرین اب اس نایاب بلڈ گروپ کے ممکنہ دیگر حاملین کی تلاش میں ہیں تاکہ مستقبل میں خون کی فراہمی اور منتقلی کے نظام کو مزید مؤثر اور محفوظ بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلڈ گروپ خون کی

پڑھیں:

حیدرآباد: سابق یوسی چیئرمین ارشد ملک کی شادی کے موقع پر دولہا حافظ عمر فاروق کے ساتھ ظفرصدیقی ودیگر کا گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • این ایف سی اجلاس: ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا این ایف سی اجلاس پر اظہار اطمینان
  • حیدرآباد: سابق یوسی چیئرمین ارشد ملک کی شادی کے موقع پر دولہا حافظ عمر فاروق کے ساتھ ظفرصدیقی ودیگر کا گروپ فوٹو
  • پشاور پولیس نے بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا
  • پشاور پولیس بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا
  • ملک میں سونے کابڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیاہے؛ایران کا دعویٰ
  • دوطرفہ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بارڈر پر کسٹم ڈیوٹی کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ کتنا ہے؟ جانیے!
  • بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا مہمان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
  • اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف ٹیکس اصلاحات پر ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں