نارتھ کراچی کے ننھے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کراچی:
نارتھ کراچی میں قائم رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی 7 سالہ صارم کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا اور محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ صحت سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 رکنی بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم، ڈاکٹر لبنیٰ ریاض اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید شامل ہیں۔
ماہرین پر مشتمل 4 رکنی بورڈ ننھے صارم کے پوسٹ مارٹم کے نتائج اور فرانزک کا جائزہ لے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ایک مرتبہ پھر ازسر نو جائزہ لے گا اور اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ صارم کا پوسٹ مارٹم مکمل اور درست کیا گیا تھا یا اس میں کچھ خامیاں تھیں۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اعلیٰ حکام سے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کی تھی۔
رواں برس جنوری میں 7 سالہ صارم نارتھ کراچی میں اپنے رہائشی اپارٹمنٹ میں قائم مدرسے سے گھر واپس جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے اور ان کی لاش چند روز بعد اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوسٹ مارٹم
پڑھیں:
ثناء یوسف قتل کیس: پولیس چالان میں عمر حیات قاتل قرار
---فائل فوٹواسلام آباد میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ٹک ٹاکر ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھی اور دیگر گواہوں کے بیانات بھی شامل ہیں۔
فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے ثناء یوسف قتل کیس میں 2 رکنی پراسیکیوٹر ٹیم مقرر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کے 164 کے اعترافی بیان کا چالان بھی موجود ہے۔
پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی اسکروٹنی کرے گی، چالان کی اسکروٹنی ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
چالان عدالت میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔