Daily Ausaf:
2026-07-24@02:56:43 GMT

دفتر خارجہ کا امریکہ میں پاکستان مخالف بل پر سخت ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے امریکہ میں پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے بل پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک فرد کی ذاتی کوشش قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بل پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا اور پاکستان کو امید ہے کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تعمیری اقدامات کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل دورے پر وضاحت دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر ممکن نہیں اور ماضی میں جو دورے ہوئے وہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد کے تھے۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے اسرائیل پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور حکومت اپنی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

وزیر مملکت صادق خان کے حالیہ دورہ افغانستان پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کے دوران جعفر ایکسپریس حملے سمیت دیگر اہم امور افغان حکام کے ساتھ اٹھائے گئے۔ طورخم بارڈر پر جاری تعمیرات سمیت تمام دوطرفہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور دفتر خارجہ نے اس دورے کو ایک اعلیٰ سطحی سفارتی کاوش قرار دیا۔امریکہ کی جانب سے بعض پاکستانی کمپنیوں پر عائد پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر کیا گیا ہے۔ پاکستان سفارتی سطح پر اس معاملے کو امریکی حکام کے ساتھ اٹھائے گا تاکہ ان پابندیوں کا کوئی حل نکالا جا سکے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے دورہ امریکہ پر وضاحت دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ ان کا دورہ سرکاری نوعیت کا ہے اور وہ امریکی حکام سے پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفارتی روابط کو اہمیت دیتا ہے۔کشمیر کے مسئلے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے انہیں یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ عوامی بیانات میں معروضیت، حقائق کی درستگی اور مکمل سیاق و سباق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، اور ریاستی اقدامات کو روکنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

جعفر ایکسپریس آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کےحوالے سے دفتر خارجہ نے کہا کہ ان کی لاشیں زبردستی قبضے میں لینا شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ پولیس نے تین لاشیں واپس حاصل کر لی ہیں اور قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

افغان شہریوں کے انخلا کی ڈیڈلائن پر دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی اور 31 تاریخ تک ان کے انخلا کو یقینی بنایا جائے گا۔
دفتر خارجہ نے روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی مستقل بنیادوں پر قائم رہے گی۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک سفارتی سطح پر اپنے معاملات کو حل کریں گے۔

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ نے کہا کہ ترجمان دفتر خارجہ کہ پاکستان دیتے ہوئے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی