ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔قو
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جنوری کو نوٹی فکیشن کے ذریعے افغان باشندوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکل جانے کا کہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے 2023ء سے 2025ء کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایمنسٹی انٹرنیشنل
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد کی برطانیہ میں کیا مصروفیات ہوں گی؟
پاکستانی سفارتی وفد بلاول بھٹو کی قیادت میں برطانیہ میں لندن پہپنچ گیا ہے جہاں آج سے ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔
برطانیہ کے دورے کے دوران وفد برطانوی وزیر مملکت برائے ایشیا و مشرقی وسطیٰ ہیمش فالکنز سے ملاقات کرکے پاکستان کے موقف سے انہیں آگاہ کرے گا۔
بلاول بھٹو رائل اسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز اور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں تقاریب سے خطاب کریں گے۔ یہ وفد برطانوی پارلیمان کے سینیئر قائدین سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد لندن پہنچ گیا
سفارتی ود برطانیہ میں مختلف ٹھنک ٹینکس، طالب علموں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا بلاول بھٹو سفارتی وفد لندن