ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔
ہانیہ عامر کی چند ماہ قبل دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک شرکت کے بعد سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ جلد ہی گلوکار کے ساتھ ایک بین الااقوامی پراجیکٹ کرنے والی ہیں جس کی اداکارہ نے تصدیق بھی کی تھی۔
A post common by lollywoodspace (@lollywoodspace)
یہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ ہے جس میں ہانیہ عامر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ دلجیت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ نیرو باجوہ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ ہانیہ عامر اور دلجیت کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے اور وہ ان دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر
پڑھیں:
’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے شائقین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ طویل انتظار کے بعد آخرکار اس کے پانچویں اور آخری سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں نئی سنسنی دوڑا دی ہے۔
جاری کیے گئے ٹریلر میں ایک بار پھر ہاکنز شہر کو تباہی کے دہانے پر دکھایا گیا ہے، مگر اس بار خطرہ صرف ایک شہر تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا ایک پراسرار اور شیطانی طاقت کے نشانے پر ہے۔ مداحوں کے پسندیدہ ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی مزید سنجیدہ، گھمبیر اور خوفناک رنگ اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ مرکزی کردار ملی بوبی براؤن (الیون) ایک بار پھر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس طاقتور دشمن کا مقابلہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
نیٹ فلکس کے مطابق، آخری سیزن کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا تاکہ کہانی کو بھرپور انداز میں مکمل کیا جا سکے اور ناظرین کی دلچسپی برقرار رہے۔ پہلا حصہ 26 نومبر 2025 کو جبکہ دوسرا حصہ کرسمس 2025 پر ریلیز کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ کئی ممالک میں اس سیزن کی آخری قسط سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹرینجر تھنگز کا یہ آخری باب شائقین کے لیے ایک ایپک اور یادگار انجام ثابت ہونے والا ہے، جس میں ہر لمحہ سنسنی، جذبات اور خوف سے بھرپور ہوگا۔