مصطفیٰ عامر قتل کیس: ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت ایک اور گاڑی برآمد کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے نے قتل کے مرکزی ملزم ارمغان کی بیش قیمت گاڑی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ارمغان قریشی کی بیش قیمت ریپٹر گاڑی برآمد کرلی جس کی مالیت کم از کم ڈھائی کروڑ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ
اس سے قبل ارمغان کے گھر سے برآمد کی گئی گاڑی کی مالیت بھی ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے، ایف آئی اے ٹیم کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے کئی گاڑیاں خرید رکھی ہیں۔
ارمغان نے گاڑی کو قائدآباد میں چھپا رکھا تھا، گاڑی غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم سے خریدی گئی تھی، جسے ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان جعل سازی سے کتنے لاکھ ڈالرز کماتا رہا ہے؟
واضح رہے کہ کراچی کے نوجوان مصطفیٰ عامر کو اپنے ہی دوستوں نے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا، اس کیس کی تحقیقات جوں جوں آگے بڑھ رہی ہیں سنسنی خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بہیمانہ قتل بیش قیمت تحقیقات جاری گاڑی برآمد مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ارمغان قریشی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بہیمانہ قتل تحقیقات جاری گاڑی برا مد مصطفی عامر قتل کیس وی نیوز عامر قتل کیس ایف ا ئی اے
پڑھیں:
مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران گزشتہ شب عمرے کی سعادت حاصل کی، پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔پاکستانی وفد نے معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے کیے گئے حالیہ کامیاب اقدامات پر بھی اللہ کا شکر اداکیا۔وفد نے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کا شکار کشمیری اور فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا پر مشتمل پاکستانی وفد گزشتہ روز سعودی عرب پہنچا تھا.وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عید ملیں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی. جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔