قرآن دعوت انقلاب ہے اور رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ بمباری اور حملوں کے باعث شہادتوں جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے، یہ بڑا کٹھن وقت ہے امت مسلمہ کے اہم خطے انبیاء کی سرزمین فلسطین اور قبلہ اول کے محافظ جو عظیم جدوجہد کررہے ہیں ہمیں انکی مدد کرنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان قرآن کا مہینہ ہے، قرآن دعوت انقلاب اور رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے، قرآن کی دعوت دوسروں تک پہنچانا رسولِ کریم ﷺ کے امتی ہونے کی حیثیت سے ہماری اولین ذمہ داری ہے، قرآن کی روشنی میں رمضان المبارک میں روزوں کے ذریعے صبر و برداشت، عبادت و بندگی اور تقویٰ کے حصول کی بھرپور کوشش کرنی ہے۔ یہ بات سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے دھنی بخش گوٹھ میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علاقہ احسن آباد کے ناظم امجد نثار و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین پر ماہ مبارک میں اسرائیل نے ایک بار پھر جارحیت شروع کردی ہے، بمباری اور حملوں کے باعث شہادتوں جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے، یہ بڑا کٹھن وقت ہے امت مسلمہ کے اہم خطے انبیاء کی سرزمین فلسطین اور قبلہ اول کے محافظ جو عظیم جدوجہد کررہے ہیں ہمیں انکی مدد کرنی ہے، اپنے مال سے بھی اور بارگاہِ الہیٰ میں تڑپ کے ان کی آزادی و سلامتی کی دعائیں کرنی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نادرا وین کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان‘ وائس چیئرمین محمد عمران، نائب قیم ضلع سید آ صف علی‘ ناظم علاقہ ریحان رضا خان، محمدکاشف اور دیگر ذمے داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسیز کے چیئرمین محمد قاسم خان، نور حسین، ایوب عباسی اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔