اسلامی نظریاتی کونسل قرآن و سنت کی روشنی میں معاشرے کی رہنمائی کریں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کریڈٹ پر بے شمار کارنامے ہیں، اسلامی بینکاری کا قیام کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اسی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں سود کے بغیر بینکاری کا نظام قائم ہوا، اب اسے روایتی بینکاری سے جڑے غیر مسلم ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ، پروپیگنڈے کی جنگ سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، اس دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسلام نے ہمیں اجتہاد کا راستہ دکھایا ہے، اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق چل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے کریڈٹ پر بے شمار کارنامے ہیں، اسلامی بینکاری کا قیام کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، اسی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں سود کے بغیر بینکاری کا نظام قائم ہوا، اب اسے روایتی بینکاری سے جڑے غیر مسلم ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مفتی سرفراز نعیمی شہید نے دہشتگردی کو خلاف اسلام قرار دیا، وہ دین کی خدمت کرتے ہوئے اس دنیا سے کوچ فرما گئے، جس طرح قبلہ ایاز نے کہا کہ ایسی قوتیں جو اسلحہ کے زور پر ملک کو یرغمال بنانا چاہتی تھیں، علمائے کرام نے ایسی قوتوں کے آگے بند باندھا اور پاکستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بینکاری کا ممالک میں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان ، بھارت کشیدگی پر ملائیشیا کے متوازن اور اصولی مؤقف کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے امت کے اتحاد ، خوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے امن و سلامتی کی دعا کی اور دوطرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں بروقت اور فیصلہ کن اقدام ناگزیر تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک کی ثالثی سے جنگ بندی کو خطے کے وسیع تر مفاد میں قبول کیا ، بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
دریں اثنا شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، وزیراعظم نے تاجک صدر اور عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور حالیہ دورہ دوشنبے میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کیلئے عید الاضحیٰ کی خصوصی خوشیاں
علاوہ ازیں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں امن اور مذاکرات کیلئے تاجکستان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کی کوشش کی ،امریکا اور دیگر دوست ممالک کی ثالثی سے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے تاجک صدر کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دہرائی۔ تاجک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تہنیت