ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ عوام جمعتہ الوداع کے موقع پریوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی ایمانی غیرت کا مظاہرہ اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ نے 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو کراچی تا کشمور یوم القدس اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارہ چنار اور بلوچستان میں قیام امن و دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ مطالبہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جو کہ جماعت اسلامی کے دفتر میں صوبائی صدر اسداللہ بھٹو کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اسداللہ بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود امریکی سرپرستی میں اسرائیل نے غزہ پر درندگی کا مظاہرہ کرکے پوری انسانیت کو شرما دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی ایمانی غیرت کا مظاہرہ اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ علمائے کرام بھی اپنے خطاب جمعہ میں غزہ کشمیر سمیت مظلوم مسلمانوں پرہونیوالے مظالم پر اظہار خیال اور ملک میں امن ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں کریں۔ اجلاس میں علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی، حافظ نصراللہ چنا، علامہ ملک غلام عباس، صابر ابومریم و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظلوم مسلمانوں اسداللہ بھٹو
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے