سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف اپنانا نہایت ضروری ہے، میرواعظ کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ رمضان شریف صرف بھوکا پیاسا رہنے کا مہینہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے لافانی اور انسان ساز پیغام کو سمجھ کر اسکے مطابق اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لانے کا مہینہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی اہمیت پر میرواعظ کشمیر نے مسجد الفاروقیہ نوشہرہ سرینگر میں ایک باوقار دینی اجتماع سے خطاب کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فارق نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں جاری اپنے خطبات اور وعظ و تبلیغ کی مجالس کے دوران مسجد شریف الفاروقیہ لکھری پورہ نوشہرہ میں رمضان کے آخری عشرے کی روحانی اور دینی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایام توبہ، استغفار، مغفرت اور خود احتسابی کے لئے بے حد قیمتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اور خاص طور پر شب ہائے قدر کی طاق راتیں اللہ کی رحمتوں سے بھرپور ہیں اور بندے کو چاہیئے کہ وہ ان میں پوری طرح اپنے رب کی طرف رجوع کرے۔
میرواعظ عمر فاروق نے خاص طور پر نوجوانوں میں کردار سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ رمضان شریف صرف بھوکا پیاسا رہنے کا مہینہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے لافانی اور انسان ساز پیغام کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لانے کا مہینہ ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کو تلقین کی کہ ان قیمتی دنوں اور راتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ تعالٰی سے تعلق مضبوط کریں اور نماز، ذکر و اذکار، دعا اور خدمت خلق میں اپنا قیمتی وقت صرف کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میرواعظ عمر فاروق نے کا مہینہ کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
بلوچستان کے علاقے دکی میں ندی میں نہاتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ دکی کی انمبار ندی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت زرکنا بی بی، خاتون بی بی، فریجہ بی بی اور سوا بی بی دختر بارام خان کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر بالترتیب 11 سال، 8 سال، 7 سال اور 5 سال ہے۔
حادثے کے بعد مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں بہنوں کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ: مختلف واقعات میں 18 افراد ڈوب گئے، 8 کو زندہ نکالا جاسکا
اس سے قبل بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں عباسیہ کینال میں تیراکی کا مقابلہ جان لیوا ثابت ہوا، جہاں شرط لگا کر نہر پار کرنے کی کوشش میں 66 سالہ بزرگ شہری ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 2 بزرگ افراد کے درمیان عباسیہ کینال میں تیراکی کی شرط لگی تھی۔ ایک بزرگ نہر کے درمیان تک پہنچا لیکن پانی کے بہاؤ کے باعث ڈوب گیا، جس کی لاش بعد میں نکال لی گئی۔ ریسکیو کے مطابق دوسرا بزرگ شخص نہر کے آدھے راستے سے ہی واپس لوٹ آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان حادثہ نہر